Daily Pakistan:
2025-06-04@06:52:18 GMT

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہے گا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہے گا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گز شتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

 شہری کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں: محکمہ داخلہ پنجاب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

آندھی، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا۔

آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے,  محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا۔ مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ڈویژن، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کھلے مقامات پر بجلی کے آلات یا سولر سسٹمز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آندھی، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا۔
  • نیا سپیل ،گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات سے بڑی خبر آ گئی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • عید سے قبل اور دورانِ عید موسم کیسا رہے گا ؟ این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا الرٹ
  • عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
  • ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا رہے گا۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
  • ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟