Express News:
2025-06-04@06:50:35 GMT

گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلا پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کیس جے بی کے ضلع دیامر میں رپورٹ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت اسلام آباد (این آئی ایچ) نے بھی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیس گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہے۔

پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکام نے بھی بتایا کہ رواں سال 2025 میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان

پڑھیں:

سی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ 25-2024جاری کر دی

سی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ 25-2024جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز )سی پی این ای نے 25-2024 کی پریس فریڈم رپورٹ جاری کر دی۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی رپورٹ لانچ کی تقریب ہوئی، سی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ کو شہید صحافیوں کے نام کر دیا۔
پریس فریڈیم رپورٹ ہر سال لانچ کی جاتی ہے، تقریب میں سینئر صحافیوں سمیت ہیومن رائٹس ایکٹویسٹس نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان گلوبل پریس فریڈم انڈیکس 2024 میں دو درجے نیچے گرا، پاکستان گلوبل پریس فریڈم انڈیکس 2024 کے مطابق 152 ویں نمبر پر ہے، موجودہ اتحادی حکومت آزادی صحافت کو فروغ دینے میں ناکام رہی۔
پریس فریڈم رپورٹ کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت نے پیکا 2025 کا قانون زیادہ سختی سے لاگو کیا، موجودہ حکومت نے 2016 سے زیادہ سخت قوانین پاس کئے، حکومت خصوصا خیبر پختونخوا میں اشتہار کے بقایاجات کو لیٹ کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت 25-2024 میں صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین پر کیسز بناتی رہی، بلوچستان میں کوئٹہ پریس کلب کو بندش کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا کہ سی پی این ہر سال یہ رپورٹ لانچ کرتا ہے، ہماری کمیٹی اس رپورٹ کو فائنل کرتی ہے۔
کاظم خان نے کہا کہ شہید صحافیوں کے لواحقین سے وعدہ ہے کہ انصاف ہوگا، ہم اس رپورٹ کو شہید صحافیوں کے نام کرتے ہیں۔صدر انٹر فیڈریشن آف جرنلسٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو پیکا قانون کو دوبارہ دیکھنا چاہیے، پیکا قانون میں ترمیم سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونی چاہئے۔آئی ایف جے کے صدر نے کہا کہ کوئی بھی جمہوریت آزاد صحافت کے بغیر نامکمل ہے۔
انٹر فیڈریشن آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کے صحافیوں کو خطرات کا سامنا ہے، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کی سپورٹ کرتے ہیں۔سیکرٹری جنرل آئی ایف جے نے کہا کہ حکومت پاکستان کو پیکا قانون میں ترامیم کرنے پر زور دیتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر نادرا اسمارٹ کارڈ اسکینڈل، سابق چیئرمین طارق ملک سمیت 12افسران کیخلاف مقدمہ درج بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، معاون خصوصی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، پیوٹن کو وزیراعظم کا خط قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب ، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائیگی سی بی اے یونین کے ساتھ مذاکرات کر کے فی الفورتمام مطالبات حل کیے جائیں،چوہدری محمد یسین افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ 25-2024جاری کر دی
  • پنجاب ،خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان
  • پاکستان: انسداد پولیو مہم کو بڑا دھچکا، رواں برس 11ویں کیس کا اندراج
  • گلگت بلتستان بھی پولیو وائرس سے متاثر، پہلا کیس رپورٹ، 23 ماہ کا بچہ شکار بنا
  • گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی
  • عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار قائدین ہمارے ہیروز ہیں، آغا راحت حسین
  • گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا
  • گلگت بلتستان میں 7سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا
  • گلگت: اسکول اساتذہ کا اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے احتجاجی دھرنا 8 ویں روز بھی جاری