گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔
دوسری جانب این آئی ایچ اسلام آباد نے بھی دیامر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔
ویکسینیشن ٹیموں نے جھولوں اور اونٹ کی مفت سواری کروانے کے ذریعے بچوں تک رسائی حاصل کر لی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق اس سال 2025ء میں اب تک پولیو وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان پولیو وائرس
پڑھیں:
گلگت: اسکول اساتذہ کا اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے احتجاجی دھرنا 8 ویں روز بھی جاری
—فائل فوٹوگلگت بلتستان کے سرکاری ٹیچرز کا محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 6 ہزار 857 اساتذہ کو کئی سال سے ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔
کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین نے پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اسکول اساتذہ کا گریڈ میں اضافے کے لیے احتجاجی دھرنا آٹھ روز سے مسلسل جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللّٰہ لون نے بتایا ہے کہ متاثرہ اساتذہ کو قانون کے مطابق حق دیا جائے گا۔