اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، سینکڑوں گاڑیاں تھانے منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی انفورسمنٹ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ سی ٹی او کیپٹن(ر)سید ذیشان حیدر کی نگرانی میں جاری مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 405 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ دوران ڈرائیونگ قوانین کو نظرانداز کرنے والے 1633 موٹر سائیکلیں اور 633 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔اسی دوران اوورلوڈنگ میں ملوث 35 ٹرک بھی قبضے میں لیے گئے، جب کہ لین خلاف ورزی پر 81، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 140، ٹرپل سواری پر 65 اور 84 کم عمر ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
سی ٹی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی فرد بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ نہ کر سکے۔کیپٹن (ر)ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام قائم کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے،مزمل اسلم فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے،مزمل اسلم پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، سلمان اکرم راجا وفاقی حکومت نے عید کی چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسلام آباد

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل