اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی انفورسمنٹ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ سی ٹی او کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی نگرانی میں جاری مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 405 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ دوران ڈرائیونگ قوانین کو نظرانداز کرنے والے 1,633 موٹر سائیکلیں اور 633 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

اسی دوران اوورلوڈنگ میں ملوث 35 ٹرک بھی قبضے میں لیے گئے، جب کہ لین خلاف ورزی پر 81، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 140، ٹرپل سواری پر 65 اور 84 کم عمر ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

سی ٹی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی فرد بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ نہ کر سکے۔

کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام قائم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسلام ا باد

پڑھیں:

کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 5 ہزار 791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 733 ای چالانز کا ہدف عبور کر لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 3 ہزار 546 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشے لگانے پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈنگ پر 6 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان کا یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور سڑکوں پر مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • کراچی میں 6 روز کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد ای چالان کٹ گئے
  • کراچی ، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی,6 دن 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
  •  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نادہندگان کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے “ون ایپ” متعارف
  • کراچی: آئی جی سندھ کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
  • شہرِ قائد میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
  • کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا نظام دیگر شہروں میں بھی نافذ کرنے پر غور