ماہ اگست کے 11 روز میں ریلوے کی تاریخ کے سب سے زیادہ حادثات ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان کی ریلوے کی تاریخ میں رواں ماہ اگست کے 11 روز میں سب سے زیادہ حادثات ریکارڈ ہوئے جس کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز کے لیے ریلو ے ٹریک وبال جان بن گیا نہ مسافر محفوظ نہ ان کا سامانم مسافر ٹرین ہو یا گڈز ٹرین پٹریوں سے اترنا تو ایسے بن گیا جیسے چھوٹی عمر کا کوئی بچہ چلتے پھرتے بار بار گر پڑے۔
پاکستان ریلویز کی تاریخ میں کبھی اتنی تعداد میں ٹرینیں پٹریوں سے نہیں اتری یا حادثات کا شکار ہوئی جتنی رواں ماہ اگست میں سامنا کرنا پڑا، اگر ٹرین پٹری سے نہ اتریں تو دہشت گردی کا نشانہ بن گئی اگست کے مہینے میں سات مرتبہ مختلف شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینیں ڈی ریل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کے ٹریک کی خستہ حالی انتہائی سنگین صورت حال اختیار کر چکی ہے ریلوے ٹریک کی خستہ حالی کے باعث 15 دن میں مختلف ٹرینوں کو سات حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان میں سے ایک جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر دہشت گرد ی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔
اسی طرح 2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہوگئی، 8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی، 9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس ڈی ریلمنٹ کا شکار ہوئی جبکہ 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی۔
اس کے علاوہ 11 اگست کی رات موسی پاک ایکسپریس تم ٹرین کی رائیونڈ کے مقام پر 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
موسی پاک ایکسپریس ڈیریلمنٹ ہونے سے دو سے تین مسافر زخمی ہوئے ریلوے انتظامیہ کی ابتدائی انکوائری کے مطابق زیادہ تر حادثات ٹریک کی خستہ حالی کے باعث ہوئے جبکہ دو حادثات بریک فیل ہونے کا باعث پیش آئے۔
اسلام ایکسپریس حادثہ پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نوٹس لیکر 7 دن میں انکوائری مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کے حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری چل رہی ہے اور ریلوے ٹریک کی آپ گریڈیشن پر کام جاری ہے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی
(عامر سہیل )پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورٹریک کو 3سے4 گھنٹے میں بحال کردیاجائےگا،حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ریلوئے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کو خان پور کے مقام پر حادثہ پیش آیاجس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئیں۔
مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ذرائع کے مطابق حادثہ کانٹا مین کی مبینہ غفلت سے رننگ میں کانٹا تبدیل کرنے کے باعث پیش آیا، حادثے کے باعث ٹرین کی بوگی دوسرے ٹریک پر چلی گئی،حادثے کے باعث دو اور تین نمبر کی لائن بندہونے کے باعث مسافر پریشانی کاشکارہیں۔