رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔
یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
آزادی مارچ کیس، عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق گورنر سندھ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے درج مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، جبکہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد دیگر راہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔