لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق موسی پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائون لائن 4پرسگنل کلیئرملنے کے باوجودڈرائیورٹرین روکنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ٹرین انجن اورکوچ سینڈ ہمپ میں جاگھسی۔بتایا گیا ہے کہ ٹرین کے انجن کو کرین کے ذریعہ نکالنے اور سروس ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ ریلوے انتظامیہ نے بوگیاں نئے انجن کے ساتھ لگا کر ملتان کے لیے روانہ کردیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل

کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس آج سے معطل رہی گی ۔ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت آج سے 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکام کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر روانہ اور پہنچے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس اور بولان میل تکنیکی وجوہات پر منسوخ
  • کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل
  • روہڑی سے شروع ہونے والی جمالو اور سفاری ٹرین کے منصوبے سے متعلق اجلاس
  • ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • کوئٹہ پشاور جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
  • داغستان، روس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک،3شدید زخمی
  • لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
  • ترکیہ میں ریلوے انقلاب: 2026 میں پہلی مقامی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا اعلان
  • یمن : خوف ناک ٹریفک حادثے میں 30 مسافر جاں بحق