فیصل قیوم ماگرے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
نومنتخب ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ نوجوان ملت کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ہم انہیں فکری و روحانی تربیت دے کر دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے، ہماری منزل ایک ایسے پاکستان کا قیام ہے جو بانیانِ پاکستان کے خوابوں اور علامہ اقبال کے افکار کا عملی نمونہ ہو، جہاں عدل، مساوات، رواداری اور اخوت کا بول بالا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابات برائے سیشن 2025/26 الیکشن کمیشن بورڈ کے اراکین ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، محمد حسنین مصطفائی کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ انتخابی اجلاس میں ملک بھر بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر سے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اراکین نے کثرت رائے سے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم فیصل قیوم ماگرے کو مرکزی صدر اور سردار بیدار حسین اعوان کو مرکزی سیکرٹری جنرل جبکہ ناظم پنجاب (شمالی)احسن کبیر، جنرل سیکرٹری بلال مصطفائی اراکین مشاورت محسن علی، نصراللہ سلطان طور،ناظم پنجاب (جنوبی) محمد عمیر اعوان، جنرل سیکرٹری، شاکر اسلم، اراکین مشاورت عمران رشید، عبدالجلیل کھوسہ، ناظم کشمیر احمد رضا، جنرل سیکرٹری کاشف کلیم، اراکین مشاورت انیس عزیز، دانش جمیل، ناظم سندھ عبدالعلیم صدیقی، جنرل سیکرٹری میاں راحیل، اراکین مشاورت سید ربیع حبیب، شہباز خان، ناظم بلوچستان ظہور احمد، جنرل سیکرٹری بلال شریف، اراکین مشاورت فہد قیوم، اعجاز احمد جبکہ رفقاء سے قاضی عتیق الرحمان، رحمت اللہ سیالوی، جعفر ماجد اعوان، محمد اکرم رضوی، خواجہ اسلم رضا کو بھی اراکین مشاورت منتخب کیا گیا ہے۔
نومنتخب ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے نے کہا کہ نوجوان ملت کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ہم انہیں فکری و روحانی تربیت دے کر دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل ایک ایسے پاکستان کا قیام ہے جو بانیانِ پاکستان کے خوابوں اور علامہ اقبال کے افکار کا عملی نمونہ ہو، جہاں عدل، مساوات، رواداری اور اخوت کا بول بالا ہو۔ تعلیم و تربیت کا ایسا نظام نافذ کیا جائے جو کردار سازی، دین سے وابستگی اور وطن سے محبت پیدا کرے۔ عشق رسولﷺ ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ محبت رسول ﷺ ہی امت مسلمہ کو متحد کر سکتی ہے۔ پیغام مصطفی ﷺ اپنا کر امت مسلمہ ترقی اور عروج حاصل کر سکتی ہے۔ وطن عزیز اندونی و بیرونی سازشوں کی زد میں ہے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہم کوشاں ہیں۔ مغربی قوتیں مسلم اُمّہ کے جذبہ عشق رسولﷺ سے خائف ہیں۔ اہل حق عشق رسولﷺ کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمدﷺ نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ تاجدار ختم نبوت ﷺ کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سر بلند رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اراکین مشاورت جنرل سیکرٹری
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں