مری: ن لیگ کے 3 بڑے رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 3 مرکزی رہنما نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز مری میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور پارٹی کے اہم مسائل پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے جبکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور خواجہ آصف کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے
وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور آئندہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس ملاقات کو ن لیگ کی سیاسی سمت کے تعین میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان مسلم لیگ ن مری مریم نواز نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔