Jang News:
2025-11-08@15:23:34 GMT

27ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی: راجہ ناصر عباس

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

27ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی: راجہ ناصر عباس

حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ  27ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی، یہ ترمیم آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نمائندہ نہیں ہے، ترمیم سے پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ کس چیز کی جلدی ہے، دو دن میں ترمیم پر فیصلہ کرنے کا کیوں کہہ رہے ہیں، 1973 میں جو آئین آیا وہ نئے پاکستان کا تھا، 18ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے بنایا۔

یہ بھی پڑھیے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر کیسے لوگوں کو اٹھایا گیا، دھمکی دی گئی، پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا، 26ویں آئینی ترمیم نے آئین کو متنازع بنایا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کردیا۔

اس سے قبل آج وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی کی تجاویز قبول

—فائل فوٹو

27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز قبول کر لی گئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اہم نکات سامنے آگئے
  • 27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ کمیٹی میں بل پر آج ووٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ
  • کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر قانون
  • 27ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی کی تجاویز قبول
  • 27ویں آئینی ترمیم کامعاملہ ، پیپلزپارٹی کی تجاویز قبول ،کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا
  • صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری اور سزا ریاستی فسطائیت کی واضح مثال ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان
  • قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس کل طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان
  • حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب