5 اگست کی تحریک نے ثابت کر دیا قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
صدر تحریک انصاف سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے بھرپور انداز میں احتجاج کیا اور ریاستی تشدد، شیلنگ اور گرفتاریوں کے باوجود خوف کی زنجیریں توڑ دیں، عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آئینی حقوق کی بحالی کے لیے میدان میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں تنہا قید میں رکھنا آئین، انصاف اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سرپرست اعلیٰ کے ساتھ دہشت گردوں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے، جو کہ ظلم اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، حکومت ریاستی جبر اور طاقت کے استعمال سے ہماری تحریک کو نہیں روک سکتی، یہ جدوجہد اب رکنے والی نہیں اور عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 5 اگست کی احتجاجی تحریک نے واضح کر دیا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ کے عوام نے بھرپور انداز میں احتجاج کیا اور ریاستی تشدد، شیلنگ اور گرفتاریوں کے باوجود خوف کی زنجیریں توڑ دیں، عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آئینی حقوق کی بحالی کے لیے میدان میں ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
ُPTI رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سیکیورٹی نے وارنٹ وصول کیے، پولیس ٹیم سہیل آفریدی اور جنید اکبر سے متعلق معلوم کرکے واپس چلی گئی۔
ذرائع کے پی ہاؤس کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا کر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر 26 نومبر سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا کوئی رہنما کے پی ہاؤس میں موجود نہیں تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے تھے۔