عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ، سوسائیٹرز کے نام اور دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ، سوسائیٹرز کے نام اور دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اسلا آباد کی 99ویں ہائوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیدیا جبکہ متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے سپانسرز اور مالکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نادرا کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے
سی ڈی اے کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق جن ہائوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ان میں رائل سٹی ہائوسنگ سکیم لہتراڑ روڈ،جاپان ویلی کرپا،غوری گارڈن،ستی ٹائون ،سملی ویلی ،دھنیال ٹائون،گکھر ٹائون،اسامہ ٹاون،عبداللہ ٹائون،قرطبال ٹائون،مظفر آباد ٹائون،سیف گارڈن، ڈاکٹرز انکلیو،گرین انکلیو،بابر انکلیو،مروہ ٹائون،میڈیا سٹی1کرپا روڈ،گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو،بدر فارمز،گرین فیلڈ ،بہارہ کہو انکلیو،بنی گالہ ہل ویو،سٹی ویو،کیپیٹل گارڈن،ڈریم لینڈ سٹی،فیصل ٹائون،غوری ٹائون کے تمام فیزز،گرین ویلی1اور2،گلبرگ ٹائون1 اور 2، لہتراڑ روڈ،گلف ریزیڈنشیا،ہل ویو ،اقبال ٹائون،اتفاق ٹائون،جموں اینڈ کشمیر فارم ہائوسنگ سکیم،کیانی ٹائون،مدینہ ٹائون،مسلم ٹائون،او جی ڈی سی ایل ٹائون،پی ٹی وی کالونی،سپرنگ ویلی،یار محمد سوسائٹی و دیگر ہائوسنگ سوسائٹیز شامل ہیں
دوسری طرف سی ڈی اے کی طرف سے ان ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کے تناظر میں نادار کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے جن میں ان ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان اور سپانسرز کے نام ای سی ایل میں ڈ النے کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل بحریہ ٹاون کی 6میں سے 3پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئی، روبیش مارکی 50 کروڑ روپے میں نیلام، ذرائع کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس فیلڈ مارشل عاصم منیر کے رواں ہفتے امریکا کے دورے پر جانے کا امکان جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی روزویلٹ کی نجکاری کے مالیاتی مشیر کے کام چھوڑنے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو غیر قانونی قرار سی ڈی اے سب نیوز
پڑھیں:
فرانس نے مالی کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے افریقی ملک مالی کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے تعاون کو معطل کرتے ہوئے 2سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔یہ اقدام اگست میں ایک فرانسیسی سفارت کار کی گرفتاری کے بعد کیا گیا، جس پر مالی حکام نے خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں سفارت کاروں کو ہفتے تک فرانس چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پیرس نے واضح کیا ہے کہ اگر گرفتار سفارت کار کو جلد رہا نہ کیا گیا تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی نے حال ہی میں فرانسیسی سفارت خانے کے 5ملازمین کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا، تاہم وہ پہلے ہی ملک چھوڑ چکے تھے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مالی کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور سفارت کار کو سفارتی استثنا کے تحت فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ فرانس اور مالی کے تعلقات 2020 ء اور 2021 ء کے فوجی انقلابات کے بعد سے کشیدہ ہیں۔ ان واقعات کے بعد مالی نے مغربی اتحادیوں سے دور ہو کر روس کے ساتھ سیاسی اور عسکری تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ مالی میں 2012 ء سے شورش جاری ہے، جس میں القاعدہ، داعش سے منسلک گروہ اور جرائم پیشہ تنظیمیں شامل ہیں۔ موجودہ فوجی حکومت کی قیادت صدر آسیمی غویتا کر رہے ہیں، جو 2انقلابات کے بعد اقتدار میں آئے۔