ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی  ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

 دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری  کردی ہے، جس کے مطابق کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

 عبوری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے  جب کہ پیپلز پارٹی سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

 ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کل 8 اگست سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔ این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا۔ یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کاغذات نامزدگی جمع جمع کروائے پی ٹی آئی کے مطابق

پڑھیں:

این اے 129ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے

این اے 129ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)این اے 129لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ،پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے۔
ذرائع آر او آفس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارسلان ظہیر نے بھی ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں تاہم ترجمان سینٹرل میڈیا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارسلان ظہیر پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن... امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا وفاقی حکومت کا بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • این اے 129 ضمنی انتخاب : پی ٹی آئی کے حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
  • پی ٹی آئی کا9مئی میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • این اے 129ضمنی الیکشن؛کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری 
  • این اے 129ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے
  • این اے 129 پر ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذات بھی جمع
  • این اے 129 ضمنی الیکشن، حماد اظہر سمیت 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
  • سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
  • این اے 129 ضمنی انتخابات: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیوں واپس کیے گئے؟
  •  تحریک انصاف کا این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ