پی ٹی آئی کا9مئی میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
عبوری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ پیپلز پارٹی سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کل 8 اگست سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔ این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا۔ یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کاغذات نامزدگی جمع جمع کروائے پی ٹی آئی کے مطابق
پڑھیں:
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش، کارروائی کا بائیکاٹ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے تاہم کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے لیکن کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔بائیکاٹ کے بعد وکلا صفائی عدالت سے باہر چلے گئے،سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کو 2بار ویڈیو لنک پیشی کیلئے پیغام بھیجا گیا۔
مزید :