45واں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرات 9 اگست سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی سرپرستی میں 45ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ، قراءت اور تفسیر قرآن کریم کا آغاز ہفتہ 9 اگست کو ہوگا، یہ مقابلہ وزارتِ اسلامی امور، دعوت ورہنمائی کے زیرِانتظام اورنگرانی میں مسجد الحرام، مکۃ المکرمہ میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سال کے مقابلے میں دنیا کے 128 ممالک کے حفاظ اور قاری شرکت کریں گے، جو 1399 ہجری میں اپنے آغاز سے اب تک شریک ممالک کی سب سے بڑی تعداد ہے، یہ امر اس مقابلے کی بین الاقوامی حیثیت اور قرآنی مقابلوں میں اس کی عالمی قیادت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
یہ مقابلہ دنیا کے نمایاں ترین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جو مملکتِ سعودی عرب کی قرآن کریم کے پروگراموں کی سرپرستی، اس کی خدمت میں عالمی کردار اور اعتدال و خیر کے پیغام کو فروغ دینے کی مسلسل کاوشوں کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 174 مقابلہ کرنے والے 123 ممالک سے شریک ہوئے، اور مجموعی انعامی رقم تقریباً 4 ملین سعودی ریال تھی، بعض کیٹیگریزمیں 5لاکھ ریال تک کے انعامات بھی شامل تھے، جیسا کہ ایک فاتح کو 5لاکھ ریال دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل سعود خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بین الاقوامی
پڑھیں:
باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں فعال شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر عدالتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید نظامِ انصاف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے متبادل نظامِ حلِ تنازعات (ADR) کی اہمیت پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عالمی سطح پر عدالتی مہارت اور بین الاقوامی عدالتی تعاون کے فروغ کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ تربیتی پروگرام 21 سے 24 جولائی 2026 تک منعقد ہوا، جس کا اہتمام پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت ہائے انصاف کے اشتراک سے کیا گیا۔
اس پروگرام میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی نمائندگی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جنہوں نے ممتاز ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے ججز، قانونی ماہرین اور انصاف کے شعبے سے وابستہ شخصیات کے ساتھ عدالتی تجربات اور بہترین عملی طریقوں کا تبادلہ کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ‘ADR: A Global Perspective – A Guide for Judges’ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے انصاف تک بروقت اور مؤثر رسائی میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات (Alternative Dispute Resolution – ADR) کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ متبادل نظامِ حلِ تنازعات عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، مقدمات کے بوجھ میں کمی لانے اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات کے ارتقا پذیر قانونی فریم ورک اور اس حوالے سے عالمی تجربات کا بھی جائزہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ججز کو جدید تنازعاتی حل کے طریقوں سے آراستہ کرنا بروقت، مؤثر اور عوام دوست انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ پروگرام کے دوران عدالتی مہارت، عدالتی اخلاقیات، ادارہ جاتی دیانت داری، کیس مینجمنٹ، عدالتی طرزِ عمل، ابلاغی مہارت، عدالتی ریکارڈ کی الیکٹرانک آرکائیونگ، ڈیٹا کی درستگی اور عدالتی فیصلہ سازی کے جدید رجحانات سمیت مختلف موضوعات پر خصوصی سیشنز اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عدالتی تعلیم، ادارہ جاتی شراکت داری، بین الاقوامی عدالتی تعاون اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باکو آذربائیجان بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام سپریم کورٹ آف پاکستان متبادل نظامِ انصاف میاں گل حسن اورنگزیب