کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو اچھا ہوتا، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو اچھا ہوتا، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے 5اگست کو صبح 10بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، کل کا دن سیاست کا نہیں کشمیریوں سے یکجہتی کا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے 5 اگست کے بجائے کوئی اور دن رکھتی تو اچھا ہوتا۔
حریت کانفرنس کے رہنماوں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیرمقام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کردیا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔امیرمقام نے کہا کہ بھارت نے کشمیری رہنماوں اور نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر جیلوں میں قید کر رکھا ہے، کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، بھارت مظالم سے کشمیری عوام کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے واضح موقف سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کرتے رہیں گے، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی، تحریک انصاف کو کل پانچ اگست کے دن احتجاج نہیں کرنا چاہیے تھا، کل یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد سے ریلی بھی نکالیں گے، کل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہوگا، قرارداد بھی پاس کروائیں گے، بات چیت کے دروازے ہروقت کھلے رہتے ہیں، کل بھی یہ احتجاج کر کے دیکھ لیں کچھ نہیں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد پی ٹی آئی نے 5اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد... شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدری مسجد اقصی پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب کی فوری امداد کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی احتجاج مسئلہ کشمیر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتار
پی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں)پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ڈور ناکنگ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا مرکزی احتجاجی جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور پشاور میں مرکزی ریلی کی قیادت کریں گے، جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرادن، صوابی اور نوشہرہ سے آنے والے قافلے صوابی انٹرچینج پر جمع ہوں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعوی کیا ہے کہ 5 اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی، جو پشاور رنگ روڈ سے ہوتے ہوئے قلعہ بالا حصار پر اختتام پذیر ہوگی۔
تحریک انصاف نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اگر 5 اگست کا احتجاج غیر موثر رہا تو اس تحریک کو 14 اگست تک توسیع دینے پر غور ہو رہا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین، پارلیمانی پارٹی کی سربراہ اور متعدد سرکردہ ارکان کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردرفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی درفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی تحریک تحفظ آئین پاکستان کا چیف جسٹس سے شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے اور کمیشن بنانے کا مطالبہ جمعیت علما اسلام ف کا پاک امریکا تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ، توجہ دلاو نوٹس جمع بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم