Express News:
2025-11-06@09:48:31 GMT

12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز، 116 ممالک کے ایتھلیٹس شریک

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز ہو گیا،چین کے شہر چینگ ڈومیں ہونے والے گیمز17 اگست تک جاری رہیں گے۔ عالمی گیمز میں 34 کھیلوں کے 60 ڈسپلن میں 253 میڈلز کے لیے مقابلہ ہوگا۔ان گیمز میں 116 ممالک اور خطوں  کے 6ہزار679 ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہیں۔

ہرچار سال کے بعد ہونے والے عالمی گیمز کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

عالمی گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے قومی جھنڈے اٹھائے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

عالمی گیمز کے آغاز کے ساتھ ہی آئی اوسی، انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن، میزبان ملک چین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے جھنڈے لہرا دیے گئے۔

عالمی گیمزکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹارچ ریلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔گیمز میں چند مقابلے 6 اگست سے ہی شروع ہو گئے تھے تاہم جمعرات کو رسمی تقریب سے  باقاعدہ آغازہوا۔

عالمی گیمز میں پاکستان کو اسنوکر اور اسکواش میں میڈلز جیتنے کی امیدیں ہیں۔اسنوکر میں پاکستان کے عالمی چیمپئن محمد آصف جبکہ اسکواش میں ناصر اقبال اور نور زمان شریک ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی گیمز گیمز میں

پڑھیں:

پاکستان کی اسرا وسیم جوجٹسو ایتھلیٹس کمیشن کی رکن منتخب

پاکستان کی اسرا وسیم جوجٹسو ایتھلیٹس کمیشن کی رکن منتخب ہوگئیں۔

جے جے آئی ایف ایتھلیٹ کمیشن عالمی سطح پر جوجِٹسو ایتھلیٹس کے مفادات کی نمائندگی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

کمیشن کے دو منتخب اراکین کو جے جے آئی ایف بورڈ کے ووٹنگ ممبران کے طور پر مکمل حقِ رائے دہی حاصل ہے، جس سے ایتھلیٹس کی آواز کو براہِ راست پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جاتا ہے۔

منتخب اراکین کا تعلق پاکستان، یوکرین، آسٹریا، ایران، امریکا اور میکسیکو سے ہے۔

ان انتخابات میں وہ تمام بین الاقوامی جوجِٹسو ایتھلیٹس شرکت کے اہل تھے، جنہوں نے گزشتہ چار برسوں میں جے جے آئی ایف سے منظور شدہ مقابلوں میں حصہ لیا۔

ووٹنگ گزشتہ روز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہوئی۔

انتخابات کے بعد ایتھلیٹ کمیشن کے  اجلاس میں اسرا وسیم (پاکستان) اور ڈمیٹرو ٹرون (یوکرین) کو سادہ اکثریت سے ایتھلیٹ کمیشن کے نمائندہ اسپیکرز کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ انتخاب جے جے آئی ایف کی قیادت اور رکن ممالک کے ایتھلیٹس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

جوجٹسو فیڈریشن حکام کے مطابق یہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے کہ بین الاقوامی فورم پر ہماری ایتھلیٹ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری فٹبال اکیڈمی کی شاندار پیش قدمی، سنگا کپ 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل
  • لیاری فٹبال اکیڈمی کی شاندار کامیابی:  سنگا کپ 2025 کے سیمی فائنل تک رسائی
  • ریاض میں ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 کا آغاز، مملکت کی ڈیجیٹل ترقی عالمی سطح پر نمایاں
  • دبئی میں 18 ارب درہم کا شاندار منصوبہ، 630 نئے پارکس اور عالمی اسپورٹس حب کی تیاری
  • بلوچستان کے ضلع پشین میں15 یوم کے لئے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
  • دنیا عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری کے ہدف تک محدود رکھنے میں ناکام
  • پاکستان کی اسرا وسیم جوجٹسو ایتھلیٹس کمیشن کی رکن منتخب
  • چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے باہمی تعاون سے جامع عالمی ترقی کا فروغ
  • بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک
  • اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا 75 رکنی دستہ شرکت کرے گا