شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس، سندھ میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہوگا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنر سندھ کو دعوت دیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہوگا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنر سندھ کو دعوت دیدی ہے، عرس کے موقع پر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر حیدر آباد میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست (بروز جمعرات) کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین علیہ سلام (جمعہ 15 اگست) کو منایا جائے گا۔ چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی، گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں۔حکام کی جانب سے یوم آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔