5 اگست سے متعلق علیمہ خان کاکارکنوں کے لئے اہم پیغام
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام کو آزادی کے لیے اب خود نکلنا پڑے گا، ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیئے بانی باہر آئے گا تو تحریک چلے گی، 5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا، سب نکلیں گے، پلان بنا ہوا ہے، کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر اپنی 2 بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی، صبح 11 بجے سے ہم جیل کے باہر کھڑے رہے، پراسیکیوشن کے 8 سے 9 لوگ اندر جاتے ہیں، کیسے ہوسکتا ہے ایک وکیل اپنی ٹیم کے بغیر سماعت میں شامل ہو، 4 گھنٹے سے ہم جیل کے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیئر ٹرائل کیسے ہوگا جب وکلاء کو اندر نہیں جانے دیں گے، جج صاحب نے کہا فیملی اور وکلاء کو اندر آنے دیں، 26 ویں ترمیم کے اثرات اب آپ دیکھ سکتے ہیں، ججز کے احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جج بھی بے بس ہیں، انصاف کا نظام اور ججز بے بس ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک شروع کریں، ان کو یہ ڈر ہے کہیں تحریک نہ چلے، بانی نے کہا یے عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جارہی ہیں، کوئی تو ہے جو ڈرا ہوا ہے، میرے وکلاء نے مجھے کہا ضمانت لینی ہے آپ کو گرفتار کیا جائے گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں، ان کو خوف ہے عمران خان کا ایک لفظ بھی باہر نہ آئے، بانی بار بار 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا مطالبہ کررہے، عوام کو آزادی کے لیے اب خود نکلنا پڑے گا، ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے بانی باہر آئے گا تو تحریک چلے گی۔
انہوں نے کہاپارٹی نے لائحہ عمل دینا ہے، لوگوں نے خود نکلنا ہے، 5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا، شکوک شبہات کی کوئی بات نہیں، میں نے ہمیشہ کہا سب نکلیں گے، پلان بنا ہوا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خان نے کہا ا ئے گا تو علیمہ خان کہا کہ
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔