Daily Pakistan:
2025-08-04@08:50:45 GMT

پی ٹی آئی کا 5 اگست کے احتجاج کا لائحہ عمل منظر عام پر 

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

پی ٹی آئی کا 5 اگست کے احتجاج کا لائحہ عمل منظر عام پر 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا 5 اگست 2025 کا پشاور ریجن کا لائحہ عمل درج ذیل ہے۔

روس میں 7.

0 شدت کا سلسلہ ، 600 سال بعد آتش فشاں پھٹ گیا 

پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ریلی میں شرکت کریں گے۔

صوابی میں امبار انٹر چینج صوابی پر اکٹھے ہوں گے اور خان بانی چیئرمین کی 2 سال کی غیر قانونی قید کی مناسبت سے ایک روزہ احتجاج کریں گے۔ وہ 3:30 بجے اپنا احتجاج شروع کریں گے اور عشاء کی نماز تک جاری رہیں گے۔

نوشہرہ کے کارکنان خیر آباد، نوشہرہ میں جمع ہوں گے اور ایک روزہ احتجاج کریں گے۔ جو 3:30 بجے اپنا احتجاج شروع کریں گے اور عشاء کی نماز تک جاری رہیں گے۔

بھارت کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا فیصلہ

تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے حجرے، ڈیرہ اور / یا شروع ہونے والے مقام سے اپنے جلسوں کی ویڈیو بنائیں گے اور ریجن تنظیم میں آگے جمع کرانے کے لیے ضلعی تنظیم کو جمع کرائیں۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پی ٹی آئی احتجاج: خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں مظاہرے ہوں گے، کون سی اہم شاہراہیں متاثر ہوں گی؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پارٹی کے اعلان کے مطابق، صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز سہ پہر 4 بجے سے ہوگا۔

پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، پشاور ریجن میں 3 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جن کی قیادت متعلقہ اضلاع کے رہنما یا منتخب نمائندے کریں گے۔

صوابی موٹروے انٹرچینج پر بڑا احتجاج

پی ٹی آئی کے مطابق، 5 اگست کو موٹروے پر بھی بڑا احتجاج متوقع ہے۔ صوابی، مردان اور چارسدہ کے کارکنان سہ پہر 3:30 بجے سے صوابی موٹروے انٹرچینج پر جمع ہونا شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی : مقتدر حلقوں نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیدیا

اگرچہ موٹروے بند کرنے سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ احتجاج کے باعث پشاور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک متاثر ہو گی۔ اس احتجاج میں سابق اسپیکر اسد قیصر، عاطف خان، شہرام ترکئی اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج پرامن ہو گا اور اسلام آباد کی طرف کسی ریلی یا دھرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ قائدین احتجاجی شرکا سے خطاب کریں گے۔

پشاور میں احتجاج کہاں ہوگا؟

پی ٹی آئی پشاور ریجن کے اعلامیے کے مطابق، پشاور اور ضلع خیبر کا مشترکہ احتجاج رنگ روڈ پر واقع حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہو گا۔ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 4 بجے تک ٹول پلازہ پر پہنچیں۔ ضلع خیبر کے کارکنان بھی وہیں جمع ہوں گے، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ریلی کا آغاز ہو گا، جو حیات آباد ٹول پلازہ سے جی ٹی روڈ فردوس چوک تک جائے گی۔

ریلی کے دوران وزیر اعلیٰ اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ احتجاج کے باعث رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، تاہم بی آر ٹی بس سروس متاثر نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں: روپوشی کے دوران کئی مرتبہ بھیس بدلا، پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز

نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر مظاہرہ

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق، ضلع نوشہرہ کا احتجاج جی ٹی روڈ خیرآباد کے مقام پر ہو گا، جہاں کارکنان کو شام 4 بجے پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق بڑی تعداد میں کارکنان کی آمد متوقع ہے، جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن کا احتجاج چکدرہ میں

پی ٹی آئی کے مطابق، مالاکنڈ ڈویژن کا احتجاج چکدرہ میں ہو گا، جس کی قیادت خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کریں گے۔ بٹ خیلہ، تھانہ، درگئی، سوات اور دیگر علاقوں سے کارکنان بڑی تعداد میں چکدرہ پل چوک پر جمع ہوں گے۔ احتجاج میں جنید اکبر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ احتجاج کے باعث چترال، سوات، دیر اور پشاور کی طرف آنے والی ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی

ہر ضلع میں احتجاج ہوگا

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے مطابق، عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائی کے لیے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ مقامی قیادت اور کارکنان مظاہروں میں شرکت کریں گے۔ پارٹی عہدیداروں کے مطابق ہزارہ ڈویژن اور جنوبی اضلاع میں بھی احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔ ان کے مطابق تمام احتجاجی مظاہرے پرامن ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور پی ٹی آئی احتجاج پی ٹی آئی خیبر پختونخوا صوابی موٹروے انٹرچینج عمران خان

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی احتجاج: خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں مظاہرے ہوں گے، کون سی اہم شاہراہیں متاثر ہوں گی؟
  • عمران خان کی گرفتاری پر 5؍ اگست کویومِ سیاہ
  • 5 اگست کا احتجاج ،پی ٹی آئی نے لائحہ عمل تیار کرلیا
  • تحریک انصاف کا احتجاج محدود؛ اسلام آباد کا رخ نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کا 5 اگست احتجاجی تحریک میں اسلام آباد کا رُخ نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کا 5 اگست کو اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج: ‘اسلام آباد نہیں جائیں گے، صوابی انٹرچینج موٹروے پر احتجاج ہوگا’
  • کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت پر 11 اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • یہ نہیں کہا کہ بچے احتجاج کیلئے آئیں، علیمہ سیاسی بات نہ کریں: بانیٔ پی ٹی آئی