Al Qamar Online:
2025-08-03@20:19:41 GMT

یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT

یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔

’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کیا گیا ہے

پڑھیں:

سندھ کے مہاجر یوم آزادی اور معرکہ حق بھرپور انداز سے منائیں، ڈاکٹر سلیم حیدر

چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک نے کہا کہ ایم آئی ٹی مہاجروں کی واحد جماعت ہے جو علیحدگی پسندوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو ہمیشہ علیحدگی پسند قوتوں کیخلاف کھڑی رہی ہے، ہمیشہ سندھودیش اور علیحدگی پسند سندھیوں کو جس طرح ایم آئی ٹی نے للکارا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر نے سندھ بھر کے مہاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے جشن آزادی اور معرکہ حق میں بھرپور کامیابی کو شاندار انداز میں منائیں، مہاجر جوکہ بانیان پاکستان کی اولاد ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے اور پاکستان کو بچانے کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے آج بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر پاکستان سے نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں لیکن بدقسمتی سے سندھ میں مہاجروں کے ساتھ تیسرے درجے کا سلوک روا رکھا جارہا ہے، انہیں جس طرح ہر سطح پر نظرانداز کیا گیا ہے اس سے مہاجروں خاص طورپر نوجوانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج جس طرح بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اس کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کا ایک نیا چہرہ اُبھر کر سامنے آیا ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع کو اس قدر مضبوط ہونا چاہیئے کہ کبھی کسی دشمن کی جرات نہ ہو کہ وہ پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے۔ انہوں نے خاص طور پر ایم آئی ٹی کے کارکنوں، ہمدردوں اور نظریاتی وابستگی رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی پر اپنے گھروں، بازاروں، دکانوں اور علاقوں کو سجائیں، اپنے بچوں میں جذبہ حب الوطنی کو مزید بیدار کریں تاکہ ملک دشمن قوتوں کو پتہ لگ سکے کہ پاکستانی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی ٹی مہاجروں کی واحد جماعت ہے جو علیحدگی پسندوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو ہمیشہ علیحدگی پسند قوتوں کیخلاف کھڑی رہی ہے، ہمیشہ سندھودیش اور علیحدگی پسند سندھیوں کو جس طرح ایم آئی ٹی نے للکارا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے مہاجر یوم آزادی اور معرکہ حق بھرپور انداز سے منائیں، ڈاکٹر سلیم حیدر
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا: طلال چودھری
  • بارسلونا میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی ریلی اور کانفرنس، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے اظہارِ وفا
  • یومِ آزادی معرکۂ حق: قربانیوں سے جڑی پاکستان کی کہانی، کرنل جی بی شاہ (ر) کی زبانی
  • یوم آزادی کی مناسبت سے  آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • وادی کشمیر میں صفر المظفر کی مناسبت سے عزاداری کی تقریبات
  • یوم آزادی تقریبات؛ سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن 10 اگست کو منعقد ہوگا
  • یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کی آزادی کی تاریخی داستان پروفیسر محمد ریاض کی زبانی