وزیراعلیٰ سندھ کی زیرقیادت سیاسی جماعتوں کا اجلاس، جشنِ آزادی پر یکجہتی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اجلاس میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول ایم کیو ایم کے علی خورشیدی، جماعت اسلامی کے منعم ظفر، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری، جے یو آئی کے قاری عثمان اور ٹی ایل پی کے مفتی قاسم فخری نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ جشنِ آزادی کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جشنِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ "معرکہ حق" کے عنوان سے تاریخی اتفاق رائے قائم کر لیا۔ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، سنی تحریک اور ٹی ایل پی سمیت تمام اہم جماعتوں کے نمائندوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جشنِ آزادی پر تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان متحد ہے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی فتح کو قومی اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم پاک افواج اور کرکٹ ٹیم پر فخر کرتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اگست کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بھارت کے 5 اگست 2019ء کے اقدام کو کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے والا ظالمانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکومت کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے جشنِ آزادی کی تقریبات کا تفصیلی شیڈول پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یکم اگست سے سندھ بھر میں قومی ترانے، مباحثوں اور ثقافتی پروگراموں کا آغاز ہوگا،14 اگست کو صوبے بھر میں پرچم کشائی، پریڈز اور خصوصی تقاریب ہونگی جبکہ کشمیر ڈے پر سیمینارز، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد ہوں گے۔ اجلاس میں شامل تمام جماعتوں نے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی، جماعت اسلامی کے منعم ظفر، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری، جے یو آئی کے قاری عثمان اور ٹی ایل پی کے مفتی قاسم فخری نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ جشنِ آزادی کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ جشن صرف تقریبات نہیں، بلکہ قومی یکجہتی اور حق کی جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جشنِ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آزادی کی تقریبات اجلاس میں یکجہتی کا نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
امن بحالی کے اقدامات اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور ان کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گڈو پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ سکھر اور کوٹڑی بیراج پر بھی پانی کے بہاؤ کو سنبھالنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سیلاب سے پہلے شروع کیا گیا تھا اور امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کرنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ نے کورنگی میں معذور افراد کے لیے ’مرکز برائے معذوری شمولیت‘ کا افتتاح کیا، جو 34 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے اور جدید تربیتی سہولیات سے مزین ہے۔
دورے کے دوران معذور افراد کے مطالبے پر انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی ہدایت دی اور خود ایک تربیت یافتہ ڈرائیور کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر مختصر سفر بھی کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت شمولیتی ترقی اور فلاحی اقدامات میں کسی طبقے کو پیچھے نہیں چھوڑے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکو سکھر اور کوٹڑی بیراج سید مراد علی شاہ سیلاب متاثرین وزیراعلیٰ سندھ