باراتیوں سے بھری کوسٹرپہاڑ سے ٹکراگئی:5خواتین جاں بحق، 45 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ہری پور: خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق جبکہ 45 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینسیں اور ایک ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی، لاشوں اور زیادہ تر زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا گیا، جبکہ 2 شدید زخمیوں کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر ایبٹ آباد روانہ کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق یہ ٹریفک حادثہ بھی بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔