راولپنڈی میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھکال روڈ چوہا خالصہ کے قریب بچے کھڑے پانی میں کھیلتے ہوئے گہرائی میں پھنس گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ عثمان ندیم، نو سالہ طیبہ ندیم اور چھ سالہ حمزہ آفتاب شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، 6 افراد جاں بحق
فائل فوٹومظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔
مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔
موٹروے ایم 4 پنسیرہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے مسافر بس کو آگ لگ گئی
واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
واقعے کے بعد مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق مسافر بس علی پور سے لاہور جارہی تھی۔