کراچی: کھارادر میں ہیوی مشینوں سے تاریخی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں کی مزاحمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے کھارادر کوئلہ گودام کے قریب محکمۂ ہیری ٹیج کی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کر دی۔
ہیوی مشینوں سے عمارت توڑنےکی کوشش کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی مشین کے استعمال کے باعث برابر کی عمارت میں ارتعاش پیدا ہوا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت توڑنے کی کوشش کی، توڑ پھوڑ کی وجہ سے برابر والی عمارت میں ارتعاش پیدا ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، مشین بھی قبضے میں لے لی ہے، جبکہ کچھ افراد فرار بھی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کی نفری نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت توڑنے کی کوشش کی، ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر لیاری بھی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمارت توڑنے کی کوشش علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔