بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش
۱- آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت میں فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان دراڑیں مزید واضح۔
۲- بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا FICCI ٹیکنیکل فورم پر خطاب – کھلے الفاظ میں اپنی شکایات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش ہے
۳- حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی۔ لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ
۴- اس شدید مالی کمی کی وجہ سے بھارتی فوج کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
۵- فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے ہیں۔۶- بھارتی ڈپٹی آرمی چیف راہول سنگھ نے صاف کہا کہ موجودہ بحران میں جو سیاسی غلطیاں کی گئیں، ان کا شفاف
احتساب ہونا ضروری ہے۔
۷- راہول سنگھ کے خطاب نے بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان عدم اعتماد کو بے نقاب کر دیا ہے۔
۸- بھارتی فوجی حلقے کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ناکامی کا بوجھ صرف فوج پر نہ ڈالا جائے، جبکہ حکومت فوج کی تیاریوں پر سوال اٹھا رہی ہے۔
9- بھارتی حکومت مسلسل یہ جھوٹا دعویٰ کرتی رہی کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
۱۰- بھارتی فضائیہ کے سربراہ اور اب ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات نے حقیقت واضح کر دی ہے کہ بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
۱۱- بھارتی فوج کے افسران تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستان کے پریسیژن اسٹرائیکس (Precision Strikes) نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔
۱۲-فوج کے اندر مایوسی بڑھ رہی ہے، بھارتی افسران کھلے عام شکوے کر رہے ہیں جبکہ سیاسی حکومت ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے پروپیگنڈے کے پیچھے چھپ رہی ہے۔
???? بھارتی فوج کہہ رہی ہے: “وسائل نہیں دیے گئے، ہم اکیلے ذمہ دار نہیں۔”
???? بھارتی حکومت کہہ رہی ہے: “آپریشن سندور ایک کامیاب آپریشن تھا”
????بھارتی قوم سوال کر رہی ہے: “کامیاب آپریشن تھا تو فوجی قیادت وضاحتیں کیوں دے رہی ہے؟”
دفاعی مبصرین:-
• بھارتی فوج کی شکست کی ذمہ داری کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔
• وسائل کی کمی، فیصلوں میں تاخیر، اور کرپشن بھارتی فوج کی ناکامی کی بنیادی وجوہات بنیں۔
• لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا بیان بھارتی سیاسی و عسکری سسٹم کی اندرونی کمزوریوں کو بے نقاب کر چکا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈپٹی ا رمی چیف بھارتی فوج فوج اور رہی ہے
پڑھیں:
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ایک خاموش لمحے سے ہوا، جب دونوں ٹیموں اور تماشائیوں نے 17 سالہ بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر بین آسٹن کی تصویر دکھائی گئی، اور پورا میدان احترام میں خاموش کھڑا رہا۔ یہ منظر نہ صرف دل چھو لینے والا تھا بلکہ کھیل کے جذبے اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کر گیا۔
یاد رہے کہ بین آسٹن حال ہی میں میلبرن میں نیٹس پر پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل سے قبل بھی اس باصلاحیت نوجوان کھلاڑی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تھا۔
بین آسٹن کی اچانک موت نے کرکٹ برادری کو غمزدہ کر دیا ہے، اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔