خضدار حملے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ منظور، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹ میں بلوچستان کے علاقے خضدار حملے کیخلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں خضدار بس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد سینیٹر شاہ زیب درانی نے پیش کی جس کے متن میں لکھا گیا کہ یہ ایوان خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ حملے میں اسکول کی طالبات اور اساتذہ شہید زخمی ہوئے ہیں۔
قرارداد کے مطابق یہ دہشت گردانہ کارروائی انڈیا نے اپنے پراکیسز کے ذریعے کرائی ہیں تاکہ پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے غیر مستحکم کیا جاسکے۔
قرارداد کے مطابق انڈیا پاکستان کے خلاف جنگ اور جارحیت میں برے طریقے سے ناکام ہونے کے بعد اپنی پراکیسز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے پاکستان میں خوف پھیلانے اور خطے کو غیر محفوظ کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔
ایوان نے معصوم بچوں پر ہونے والے حملے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔
قرارداد کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور اپنے وطن کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گا۔
ایوان بالا میں اراکین سینٹ نے خضدار میں بس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-6
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی پی کو دوبارہ ملک میں لا کر بسایا ،دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے کہا ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے ،سوشل میڈیا پر اداروں اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ،