خضدار اسکول بس حملہ: کینیڈین ہائی کمیشن کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کینیڈین ہائی کمیشن نے بھی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار بس حملہ، شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے مذمتی بیان میں کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت اور دہشتگردی کے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 معصوم طالبات سمیت 5 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد طلبا زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں ایک زخمی طالبہ بھی شہید ہوگئیں جس کے بعد شہدا کی تعداد مزید بڑھ گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خضدار بس حملہ کینیڈا کینیڈین ہائی کمیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خضدار بس حملہ کینیڈا کینیڈین ہائی کمیشن کینیڈین ہائی کمیشن اسکول بس
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، اور تازہ کارروائیوں میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک قابض فوج کے حملوں میں 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے دو مزید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 68 ہزار 858 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی دوران مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں، لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی علاقے میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔