خضدار اسکول بس حملہ؛ کینیڈین ہائی کمیشن کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : کینیڈین ہائی کمیشن نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کینیڈین ہائی کمیشن نے ایکس اکاؤنٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں بچوں سمیت کئی جانیں ضائع ہوئیں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں, تمام متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔
کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کینیڈین ہائی کمیشن
پڑھیں:
معصوم بچوں کا قتل ناقابلِ فہم ،خضدار سکول بس پر حملے پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سےسخت مذمت
خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے سفاکانہ اور بے رحمانہ حملے پر عالمی سطح پر افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابلِ فہم ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:
“ہم خضدار، بلوچستان میں اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہیں۔ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کاشکار نہیں ہونا چاہیے۔ ہم پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔”
امریکی سفارتخانے نے اس المناک واقعے پر پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد میں تعاون اور حمایت کا پیغام دیا۔