بزدل دشمن نے روایتی جنگ میں شکست فاش کے بعد ہمارے بچوں پر وار کیا: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بزدل دشمن نے روایتی جنگ میں شکست فاش کے بعد آج ہمارے بچوں پر وار کیا۔ خضدار میں سکول بس کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ دشمن یہ جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر کے رکن عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اسد قیصر نے خضدار دھماکے میں شہید ہونے والوں سمیت دیگر شہداء کے لئے دعا کرائی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج دشمن نے ایک بار پھر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے، دشمن اب اپنی پراکسیز کے ذریعے حملہ آور ہے، بچوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پوری قوم بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست دے گی۔ آج کے واقعے کا پتہ کرایا جا رہا ہے، جو اس کے پیچھے تھے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شازیہ مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جس درندگی سے بچوں کی سکول بس کو نشانہ بنایا گیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد کے اندر کوئی انسانیت نہیں، دہشتگرد، دہشتگرد ہے۔ اس درندگی سے اب ہمیں نجات چاہئے۔ مودی سرکار دہشتگردی کو پروموٹ کر رہی ہے۔ عالیہ کامر ان نے کہا کہ خضدار میں دل خراش واقعہ پیش آیا ہے، یہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، اس کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، 24 سال سے ہم دہشتگردی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ چار بچے وزیرستان میں بھی ڈرون کی وجہ سے دوسرے جہاں پہنچا دیئے گئے۔ اس وقت پاکستانیوں کو ضرورت ہے کہ ہر پاکستانی دہشتگردی کے خلاف بول پڑے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بھارت کی اسی طرف توجہ ہے کہ پاکستان کی معیشت نہ بڑھے۔ بھارت کے پاس دہشت گردی کے علاوہ اور کوئی کام نہیں رہا۔ جمال رئیسانی نے کہا کہ خضدار حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ پورے پاکستان پر حملہ ہے۔ کیا ہم بزدل دشمن سے مذاکرات کریں؟، آج بھی ہمیں مذمت سے نکل کر ہمیں کارروائی کرنی ہوگی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نہایت اندوہناک اور افسوسناک واقعہ بلوچستان میں پیش آیا۔ ہندوستان کو جنگ اور لڑائی کے مروجہ اصولوں سے نا آشنائی ہے۔ بھارت دہشتگردی کرتا ہے۔ آج پوری دنیا کو سر جوڑنا چاہیے۔ ہندوستان نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر ہمارے بچوں کو نشانہ بنایا۔ ہماری افواج نے ان کے کسی سویلین کو نشانہ نہیں بنایا۔ پوری دنیا کو آج پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ برداشت سے باہر ہے اب بات، نہ بچے محفوظ نہ فیملیز محفوظ۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی بند ہونا چاہیے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بزدل دشمن نے حملہ کیا۔ انڈیا کی پراکسیز پاکستان میں موجود ہیں، انڈین سپانسرڈ دہشتگردی تھی۔ دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ بعد ازاں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلا فاروقی نے کپاس کی پیداوار میں کمی سے متعلق سوالات کئے، جس پر پارلیمانی سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹ نے کہا کہ لوکل کاٹن پر 18 فیصد ٹیکس ایف بی آر نے لگایا ہے۔ نئی ٹیکسٹائل پالیسی آرہی ہے، اس میں سیلز ٹیکس کو معاف کرنے کا کہا ہے اور ہو جائے گا۔ شگفتہ جمانی نے کہا کہ جو سوٹ سات ہزار میں ملتا تھا اب وہ 19 بیس ہزار میں ملتا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہنگری اور پاکستان کے درمیان تعلیمی معاہدے کے تحت 1 ہزار طلبہ سکالرشپ پر جا رہے ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی اجلاس میں پی ایم ڈی سی طلباء کا مسئلہ اٹھا دیا اور کہا کہ سر ہمارے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، پی ایم ڈی دی معاملے پر کیا کیا جا رہا ہے۔ عبد القادر پٹیل نے کہا کہ پچاس کروڑ ہمارے سالانہ باہر جا رہے ہیں، پک اینڈ چوز کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے، طلبہ کا سال ضائع ہو رہا ہے اور یہ پک اینڈ چوز پر لگے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل نے پی ایم ڈی سی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اقبال آفریدی نے کورم کی نشان دہی کردی۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان نے ساتھ نہ دیا۔ اقبال آفریدی کی کورم کی نشاندہی کے باوجود پی ٹی آئی کے کئی ارکان ایوان میں بیٹھے رہے، گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :