Express News:
2025-05-22@12:29:48 GMT

ہمارے بزدل دشمن نے بچوں پر حملہ کیا ہے، علی محمد خان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے جو خضدار میں ہوا ہے میں اس کی مذمت کروں گا، ہمارے اسکول کے بچوں پہ آج حملہ ہوا ہے،ہمارے بزدل دشمن نے بچوں پر حملہ کیا ہے توا س سے اندازہ کر لیں کہ ملک کو کس قسم کے چیلنجز اور کس قسم کے دشمن کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قوم نے یہ جیت منائی ہے اور یہ جیت پوری قوم کی ہے، فوجیں نہیں قومیں جنگیں لڑا کرتی ہیں، جس طرح باوجود مشکل حالات کے قوم ایک طرح سے پہلے تقسیم تھی یا جو بھی تھا لیکن جنگ کے دنوں میں سب ایک پیج پر آ گئے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا کہ جو ہمارا دشمن ہے اور بھارت ڈیفینیٹلی اس کے ہاتھ ہیں، پراکسیز کو فنڈنگ، فسیلیٹیشن اور ہر لحاظ کی امداد دینا وہ پرووائڈ کر رہا ہے تو ایک شرم ناک، گھٹیا اور بزدلانہ حملہ کیا بچوں اور بچیوں کے اوپر، وہ بھی اسکول بس کے اندر آئی ای ڈی لگا کہ، میں سمجھتا ہوں کہ اس سے گھٹیا اور اس سے بزدلانہ حملہ نہیں ہو سکتا، یہ افسوس ناک ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جہاں تک بات ہے کہ آپریشن ہو گا تو بات بنتی ہے، ہم تو آپریشن میں موجود ہیں، آپریشن تو ہو رہے ہیں، ہر روز جہاں افواج پاکستان اپنی شہادتیں دے رہی ہے وہاں وہ دہشت گردوں کی بھی کم توڑ رہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا نے کہا کہ بالکل آج خان صاحب نے بھی اس حوالے سے ذکر کیا ہے ، انھوں نے یہی کہا ہے کہ جو دہشت گردی ہے اس کو کنٹرول کرنا چاہیے اور اس وقت جو ملک کی صورت حال ہے جس میں دہشت گردی ہو گئی، انڈیا کے ساتھ جو محاذ کھلا ہوا ہے تیسرا جو ملکی معیشت ہے خان صاحب نے اس کی بات کی ہے تواس لیے خان صاحب نے اپنا یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرے دروازے اس حوالے سے کھلے ہیں، اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے جس کے پاس اختیار ہے تو وہ آئے اور بات کرے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ خود کسی کی بیساکھی پر آئی ہے ، خود اپنے تمام حلقوں سے ہارے ہوئے ہیں، ان سے بات کرتے ہیں تو کیا وہ خود کہیں گے کہ ہم حکومت سے ہاتھ دھوتے ہیں، گھر جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کیا ہے

پڑھیں:

خضدار دھماکہ، بچوں کی شہادت پر وفاقی وزیرداخلہ کا سخت بیان آگیا

 اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب بس میں دھماکے کی پرزور مذمت، وزیرداخلہ محسن نقوی کا 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندےکسی رعایت کے مستحق نہیں۔، دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا۔

انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل

سکول بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، جاں بحق بچوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق بچوں کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا، بھارت کو پیغام دیا حملہ کیا تو بتا کر کریں گے: اسحاق ڈار
  • بزدل دشمن نے روایتی جنگ میں شکست فاش کے بعد ہمارے بچوں پر وار کیا: عطا تارڑ
  • روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پروارکیا، وزیراطلاعات
  • روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی جرات نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا؛ عطا تارڑ
  • روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا: وزیر اطلاعات
  • خضدار حملہ؛ بزدل دشمن میں روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں، ارکان قومی اسمبلی
  • دشمن کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی، اب پراکسیز کے ذریعے حملہ آور ہے، عطا تارڑ
  • خضدار اسکول بس حملہ: سینیٹر روبینہ خالد کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیا
  • خضدار دھماکہ، بچوں کی شہادت پر وفاقی وزیرداخلہ کا سخت بیان آگیا