خضدار سانحہ: معصوم بچیوں پر حملہ انسانیت سوز عمل ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے خضدار میں معصوم طالبات پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری عمر الفاظ کے ساتھ تعلق رہا ہے، مگر خضدار کے المناک سانحے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ رہے ہیں۔ سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انتہائی دل دہلا دینے والے واقعے میں معصوم بچیوں کو خون میں نہلا دیا گیا۔ ایسے سفاک اور درندہ صفت عناصر کس منہ سے انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں؟ یہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیچھے بھارتی ہاتھ پوشیدہ نہیں بلکہ عیاں ہے۔ بھارت ان عناصر کو اسلحہ، مالی امداد اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی چہرے کو جانتے ہیں، جو بزدل، کینہ پرور اور نفرت انگیز ذہنیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں، اسکولوں اور ٹرینوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی بھی صورت انسانی حقوق کے دعویدار نہیں ہو سکتے۔ ایسے تمام عناصر کو سختی سے کچلنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ
پڑھیں:
خضدار اسکول بس حملہ: شہید ہونے والی 3 بچیوں کی تفصیلات جاری
خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں نے حملہ کرکے 3 بچیوں سمیت 5 افراد کو شہید کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں، اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول بس حملہ بلوچستان خضدار دہشتگردی