علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی.
علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ علیزے نے حال ہی میں ڈرامہ ’عشق بے پرواہ‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی تاہم ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی نے پلاسٹک سرجری کی افواہ کو بھڑکا دیا۔
حال ہی میں معروف اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں علیزے شاہ کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ "بیس فیصد قدرتی" ہیں، جب کہ باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔
https://www.facebook.com/reel/641700658841933/?ref=embed_video
صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔
علیزے نے کہا: "خدارا! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس میرا وزن کم ہوا ہے۔ جب میں نے احدِ وفا کیا تھا تو میری عمر صرف 17 سال تھی، اب میں 23 سال کی ہوں، کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا۔"
یاد رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں اور وہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں عشق تمنا، احدِ وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی اور تقدیر شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پلاسٹک سرجری علیزے شاہ
پڑھیں:
جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود
فائل فوٹو۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔