ہمیں شام کیساتھ روابط برقرار کرنے کی کوئی جلدی نہیں، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ شام مزید امن، علاقائی اتحاد و ملکی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھے گا اور وہاں سے صیہونی قبضے کا خاتمہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں اور علاقائی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ایجاد کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ ہم نے اس حوالے سے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار الشرق نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات بنانے کے لئے اس وقت بہت زیادہ مواقع ہیں۔ ہم نے اپنے تمام ہمسایوں اور دیگر ممالک کے ساتھ بہترین سیاسی، اقتصادی و ثقافتی تعلقات قائم کئے ہیں۔ شاید ہم ہزاروں سال سے ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور ایک ہی خطے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ شام سے اپنے تعلقات کے بارے میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ شامی عوام پر عائد، امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہوا۔ ہمیں امید ہے کہ شام مزید امن، علاقائی اتحاد و ملکی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھے گا اور وہاں سے صیہونی قبضے کا خاتمہ ہو گا۔ اس وقت شام کے ساتھ ہمارے تعلقات برقرار نہیں اور نہ ہی ہمیں ان تعلقات کو قائم کرنے کی کوئی جلدی ہے۔ جب بھی دمشق اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات شامی عوام کی کتنی مدد کر سکتے ہیں۔ ہم ان کی درخواست کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔