چین سے مثالی تعلقات‘ خضدار میں بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب سے خطاب میں خضدار میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا پاکستان معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ پاکستان اور چین کے مثالی تاریخی تعلقات باہمی اعتماد کی زندہ مثال ہیں۔ چین پاکستان تعلقات اعتماد‘ احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پورے خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر‘ جے 10سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
موڈیز کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار، ریٹنگ اور کریڈٹ آؤٹ لک بہتر کر دی
عالمی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی ہے۔ موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے 2 تھی جسے بہتر کر کے سی ڈبل اے 1 کیا جا رہا ہے۔ عالمی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد ایک بین الاقوامی ایجنسی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کرنے کا اعلان کرے گی۔