دورہ چین انتہائی مثبت، تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کا دورہ انتہائی مثبت رہا، ہمارے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
بیجنگ میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہاں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایتانہوں نے کہا کہ افغان عبوری وزیرخارجہ سے بھی مذاکرات ہوئے، اگلا سہ فریقی اجلاس افغانستان میں ہوگا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔