اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے مابین بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔
ملاقات میں افغانستان میں سیکورٹی ماحول میں بہتری کو سراہتے علاقائی استحکام کیلئے معاشی روابط کو اہم قرار دیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے سہ فریقی سفارتی سرگرمیوں اور تعاون کو ضروری قرار دیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے افغانستان کے ساتھ قریبی روابط میں تعاون سمیت تجارت ٹرانزٹ صحت اور باہمی روابط میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔
مودی کے بھونپو ارناب گوسوامی پر پاکستان کے متعلق جھوٹ پھیلانےکا مقدمہ
پاکستان اور چین کی جانب سے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے خطے میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن کے لیے سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل میڈیا کو دورہ چین پر بریفنگ دیں گے، اسحاق ڈار کل دوپہر میڈیا نمائندوں سے خطاب کریں گے، اسحاق ڈار حالیہ دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
پی ایس ایل کوالیفائر؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی جانب سے اسحاق ڈار کیا گیا
پڑھیں:
ٹرمپ، زیلینسکی ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین کی فضائی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق
یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فضائی دفاع پر بات چیت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ کیف سے یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فضائی دفاع پر بات چیت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں صدور نے دفاعی پیداوار کے ساتھ ساتھ مشترکہ خریداری اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔
ماسکو سے کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صدر پیوٹن نے ایران کے مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران صدر ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے یوکرین تنازع روکنے کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔