پاکستان اور چین کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔
یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے بہتر رابطے اور باہمی اعتماد کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع تر اور تعمیری بات چیت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن، ترقی کی حمایت اور علاقائی روابط کے لیے اپنے اسٹریٹجک ویژن کو آگے بڑھانے میں سہ فریقی پلیٹ فارم کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے افغانستان کے سیکیورٹی ماحول میں حالیہ بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے مضبوط اقتصادی تعلقات اور روابط کو علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری تقاضا کا ادراک کیا۔
انہوں نے سہ فریقی فریم ورک کے تحت مسلسل سفارتی مصروفیات اور عملی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات خاص طور پر تجارت، ٹرانزٹ، صحت اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
چین اور پاکستان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) تعاون کے وسیع فریم ورک کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
چین نے پاکستان اور افغانستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقتصادی اور کنیکٹویٹی کے مقاصد کے حصول کے لیے خطے سے دہشتگردی اور بیرونی خطرات کے خاتمے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئےتمام فریقین نے امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں کیا ہونے جا رہا ہے؟
انہوں نے ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس جلد باہمی طور پر متفقہ مناسب تاریخ پر کابل میں منعقد ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان پاکستان چین حمایت کا اعادہ سی پیک توسیع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان چین حمایت کا اعادہ سی پیک توسیع وی نیوز حمایت کا اعادہ افغانستان کے کا اعادہ کیا دینے کے لیے سی پیک
پڑھیں:
افغانستان سے تجارت کو سہولت دینے کیلئے ای امپورٹ فارم چھوٹ کی مدت میں توسیع
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اشیاء کی درآمد پر دی جانے والی الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔ افغانستان سے بینکنگ چینل استوار ہونے تک درآمدات کو ای آئی ایف سے استثنا دیا گیا ہے۔ افغانستان سے درآمدات روپے میں سیٹل کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 تھی۔ وزارت تجارت کے مطابق آخری تاریخ سے قبل شراکت داروں سے مشاورت کرکے تجاویز حکومت کو دینا تھیں لیکن مقررہ مدت کے دوران شراکت داروں کے ساتھ مشاورت مکمل نہیں ہو سکی جس کے باعث اب مدت 14 جون 2025 تک بڑھائی گئی ہے۔