نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات خطے کی صورتحال سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا جبکہ چینی ہم منصب نے چین کی جانب سے پاکستان کی سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے فون پر رابطہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے چین کے بنیادی مفادات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کو فولادی دوست اور پائیدار شراکت دار قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سی پیک-2 پر تیزی سے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے دونوں ممالک کے مابین تجارت آئی ٹی زراعت و صنعتی ترقی سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی اور افغان ہم منصب سے اہم ملاقات
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان بیجنگ میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں تینوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور معاشی رابطہ کاری کے لیے سہ فریقی تعاون کی انتہائی اہمیت ہے۔
انہوں نے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی روابط کے فروغ، تجارت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھانے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کو مشترکہ خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑے ہوں گے، چین کا اعلان
وزرا نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو پر تعاون کے فروغ اور افغانستان تک اس کا دائرہ کار بڑھانے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے علاقائی امن اور استحکام بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی مذاکرات کا چھٹا دور کابل میں ہو گا جس کے لیے باہمی مشاورت سے تاریخ طے کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستان چین وزیر خارجہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان چین وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی ملاقات میں کی حمایت کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان