بیجنگ میں سی فریقی وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
نجی چینل کے مطابق اس ملاقات میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیجنگ میں پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، تینوں وزرائے خارجہ نے سہہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی، معاشی روابط کےفروغ کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
اس اہم ملاقات میں سہ فریقی سطح پر سفارتی روابط بڑھانے، تجارت، ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے، بی آر آئی تعاون کوگہرا کرنے پر زور دیا گیا۔
تینوں ممالک کے ہم مناصب نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم اور خطے میں استحکام پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چھٹی سہ فریقی وزرائے خارجہ ملاقات جلد کابل میں ہوگی، جس میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائت)پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی امن، ترقی اور رابطہ کاری پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا اور تینوں ممالک نے سفارتی روابط اور باہمی اعتماد بڑھانے پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں بہتر سکیورٹی کے ماحول کو علاقائی ترقی کا اہم عنصر قرار دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عملی تعاون پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ آئندہ سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کابل میں منعقد ہوگا۔
فیصل آباد میں بھائی نے بڑی بہن کو غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا
مزید :