City 42:
2026-07-24@09:29:45 GMT

علیمہ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد اہم انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

سٹی42: علیمہ خان کے اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقاتوں پر کئی روز کی پابندی کے بعد ان کی اپنے بھائی سے ملاقاتیں دوبارہ شروع ہوئیں تو انہوں نے آج جیل میں بھائی سے ملاقات کرنے کے بعد باہر آ کر میڈیا کے نمائندوں کے سامنے عجیب انکشاف کیا۔ آج ہی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے لیڈر وں بیرسٹر گوہر  اور سلمان اکرم راجانے بھی اپنے بانی سے ملاقات کی، انہوں نے بھی واپس آ کر میڈیا کیمروں کے سامنے یہ ہی انکشاف کیا۔ 

انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ "میں اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں.

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ  اگر اسٹیبلشمنٹ تیار ہے، تو  عمران خان خود اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

علیمہ خان کا یہ بیان ایک بار پھر "فوج کو سیاست میں گھسیٹنے" کے مترادف ہے، پاکستان کی فوج  کے ذرئاع بار ہا یہ بتا چکے ہیں کہ وہ قانونی اور عدالتی امور مین مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ عمران خان سمیت کسی بھی شخص سے کوئی "مذاکرات" نہین کرنا چاہتے کیونکہ یہ فوج کا مینڈیٹ نہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل

علیمہ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جیل جا کر پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقاتیں کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ متنازعہ باتیں کرتی ہیں۔ آج بھی علیمہ خان نے  "عدالتوں کی بجائے اسٹیبلشمنٹ " کو با اختیار ظاہر کرنے والی باتیں کیں۔ علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ "بانی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا ہے، جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔"

 
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی کہتے ہیں،"حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا".

 سٹی @ 10 ، 20 مئی،2025

 میڈیا  کیمروں کے سامنے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے، بمسلم لیگ نون کے ساتھ کسی صورت  میں بات نہیں ہوگی،  علیمہ خان نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں۔

کچھ ہفتے پہلے تک پی ٹی آئی کی قیادت بانی کے حکم پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کئی ہفتے تک مصروف رہی تھی، اس وقت پی ٹی آئی کی قیادت کے کئی اہم لوگوں نے بار بار بتایا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات بانی کی ہدایت پر کر رہے ہیں۔ کئی ہفتوں کی "مذاکرات" کے دوران یہ ہی طے نہیں ہو سکا تھا کہ مذاکرات کس بات پر ہوں گے۔

فواد چودھری کا کیس سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ واپس

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ این آر او دینے والے سچ کیسے بولیں گے۔ بانی نے  الزام لگایا  کہ یاسمین راشد نے پریس کانفرنس نہیں کی وہ جیل میں ہے۔ بانی نے کہا، سائفر کیس ختم ہوگیا لیکن شاہ محمود قریشی  اب بھی جیل میں ہے۔

بانی نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا ہے، بانی نے الزام لگایا کہ ہم جب عدالت جاتے ہیں تو جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے  26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کا کہا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ  بانی نے کہا ہے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، لوگ ہم سے روز پوچھتے ہیں کوئی ڈیل ہونے لگی ہے،عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ چاہے تو مجھ سے بات کرنے کیلئے آسکتی ہے، بانی نے کہا ہے ڈیل کی کوئی بات نہیں پاکستان کی خاطر بات کروں گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم پر اسمبلی میں آواز اٹھانی چاہیے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ انہوں نے بانی کو بتایا  بانی کےبچے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ علیمہ خان نے یہ بھی الزام لگایا کہ بانی کے کیسز عدالتوں میں نہیں سنے جارہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر ہم بات نہ ہی کریں تو اچھا ہے۔

عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی سے ملاقات ہوچکی ہے، ان ہاوس تبدیلی کی ہم تردید کرچکے ہیں، پارٹی کے حوالے سے بانی نے کہا کہ اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور افواج میں اتحاد ہونا چاہئیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے، بانی کی مکمل سٹیٹمینٹ سیکرٹری اطلاعات جاری کریں گے، ہم نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے بعد ہمارے ساتھ بھی سیز فائر کریں، بانی نے پہلے بھی کہا ہے کہ ڈائلاک ہونے چاہیے۔  بانی نے کہا فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے، جس طرح افواج نے جواب دیا اس سے ملک کا وقار بلند ہوا، ہمارا مورال بلند ہوا ہے، بانی نے کہا اتحاد رکھو اور الرٹ رہو۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہم ملک ، فوج  اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 بانی کے عدالت کی ہدایت کے مطابق  پولی گرافک ٹیسٹ  کروانے سے انکار  کر دینے کے متعلق صحافی کے سوال پر  بیرسٹر علی گوہر نے کہا   کہ میری اس حوالے سے ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے، بانی کی صحت طبیعت بلکل ٹھیک ہے، بانی  نے قومی یکجہتی کی بات کی ہے، بانی نے کہا پاکستان کو  اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے۔

بانی نے کہا مودی نے شکست کھائی ہے وہ کوئی اور شرارت کرسکتا ہے۔ پوری قوم کو متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔ معیشت کے حوالے سے بانی نے کہا ہمیں متحد ہوکے کام کرنا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا ، بانی تمام مقتدر حلقوں کو پیغام دیا ہے ہوش کے ناخن لیں، بانی نے  کہا ہے ہم قومی یکجہتی کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔ 

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا،  احتجاجی تحریک ہمارا حق ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی بات ابھی نہیں ہوئی ہے۔

Waseem Azmet

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے بتایا کہ ویں آئینی ترمیم کے ساتھ مذاکرات بانی سے ملاقات پی ٹی ا ئی کے الزام لگایا بیرسٹر گوہر بانی نے کہا پاکستان کی سلمان اکرم خان نے کہا نے کہا کہ نے کہا ہے حوالے سے کہ بانی جیل میں بانی کے کے بعد

پڑھیں:

وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات

(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
 صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں  جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف