UrduPoint:
2025-09-17@23:47:19 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات، خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سی پی سی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کو بیجنگ میں ایک غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کےلئےایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سہ فریقی تعاون کا اعادہ کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے سفارتی مصروفیات کو بڑھانے، مواصلات کو مستحکم بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے کلیدی محرکات کے طور پر تجارت ، انفراسٹرکچر اور ترقی کو فروغ دینے کے لئےعملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) تعاون کو گہرا کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔تینوں رہنمائوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس جلد، باہمی طور پر مناسب تاریخ پر کابل میں منعقد ہوگا۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو فروغ دینے کے
پڑھیں:
اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر رانا ثنااللہ ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-31