نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی اور افغان ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان بیجنگ میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں تینوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور معاشی رابطہ کاری کے لیے سہ فریقی تعاون کی انتہائی اہمیت ہے۔
انہوں نے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی روابط کے فروغ، تجارت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھانے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کو مشترکہ خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا۔
وزرا نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو پر تعاون کے فروغ اور افغانستان تک اس کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا۔
تینوں وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے علاقائی امن اور استحکام بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی مذاکرات کا چھٹا دور کابل میں ہو گا جس کے لیے باہمی مشاورت سے تاریخ طے کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان آئرن برادر ہے، تعلقات کو ترجیح دیں گے: چینی وزیر
’جیو نیوز‘ گریب
چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے، پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی، پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی، جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کی جائے گی۔
اس کے علاوہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔