2025-04-29@09:02:48 GMT
تلاش کی گنتی: 8959
«کو فروغ دینے کے»:
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھارت کے سامنے عملاً سرنڈر کر دیا ہے اور وزیر اعظم سمیت کابینہ میں بھارت کو جواب دینے کی سکت نہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی ہی ایسے وقت میں دشمن کو مؤثر اور دوٹوک جواب دے سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت مسلسل حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مگر حکومتی رویہ مایوس کن اور کمزوری کا عکاس ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، انہوں نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی...
شاہد سپرا : سعودی حکومت نے حج آپریشن کے دوران سخت قوانین لاگو کر دیئے، وزٹ ویزہ پر حج زون میں جانے اور قیام کی سہولت دینے والوں کو بیس ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے وزٹ ویزہ ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کیلئے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا، دوسری جانب قوانین کی خلاف ورزی...
پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام تر اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز کے باوجود لاکھوں افغانوں کو پناہ، تحفظ اور مواقع فراہم کیے ہیں، اور تیسرے ممالک میں افغانوں کی آبادکاری میں بھی سہولت فراہم کی ہے۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں پناہ گزینوں پر منعقدہ اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات، ظلم و ستم، غیر ملکی قبضے اور گہری ہوتی ہوئی عدم مساوات جیسے عوامل پناہ گزینوں کے بحران کو مزید شدید بنا رہے ہیں، اور یہ انسانوں کو امید کے سہارے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے نشاندہی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد پاکستانیوں کو واپسی میں پریشانی کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق وطن واپسی پرپاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لئے۔حکام کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہل کاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر مزید...
ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام احمد میر نے دفعہ 370 کی منسوخی کے پس پردہ مودی حکومت کے مذموم عزائم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت ختم کرنے سے زیادہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تھا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال...
اسلام آباد:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان رینٹل پاور ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیے گئے۔ نیب کورٹ نمبر 2 نے 3 اہم ریفرنسز کے فیصلے سنا دیے۔ جج محمد علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔ کارکے شپ ریفرنس سے راجہ پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان ڈسچارج کر دیے گئے۔ کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا۔ کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 200ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔ بکھی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان مقدمے سے ڈسچارج کیے گئے۔ بکھی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے تحت قرض کی اگلی قسط مئی کے پہلے عشرے میں منظور ہونے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9 مئی کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے جس میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قسط اجراء پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کی خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ بہتر ہونے لگی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دوبارہ منفی سے مثبت زون میں آگئی، 500 پوائنٹس کی...
لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا، لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا...
لاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ ٹک ٹاکر عبدالرحمان عرف مان ڈوگر پر ناجائز اسلحہ اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے ٹک ٹاکر رجب علی بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ تھانہ سندر لاہور نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی سیشن کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتاری کے دوران کیے جانے والے مبینہ تشدد سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کی فیملی نے اس سلسلے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، یہ تصاویر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران لی گئیں، جب کہ صنم جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کرتے وقت اندھی طاقت کا استعمال کیا اورگھسیٹا۔یاد رہے گزشتہ روز...
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔اس حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کےلیے مشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان سے کیا بات چیت ہوئی؟ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاریآئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیِر بحث آئے گی۔ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق زیرِ سماعت کیس کی کارروائی ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی کی درخواست پر پیر تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں، لہٰذا سماعت جمعرات تک ملتوی کی جائے۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سپر ٹیکس کا ایک روپیہ بھی بے گھر افراد کی بحالی پر خرچ نہیں ہوا، وکیل مخدوم علی خان کا دعویٰ جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جمعرات، یکم مئی کو عام تعطیل ہے، اس لیے سماعت اب پیر (5...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
کینیڈا میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے عام انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ پیر کے روز ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہا جس میں شہریوں نے بھرپور طریقے سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما اور موجودہ وزیر اعظم مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع کیا جارہا تھا۔ پارلیمنٹ کے 343 رکنی ایوان میں اکثریت کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 172 نشستیں درکار ہیں۔ ابھی تک کے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی...
برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے مرحلے میں شرکت کی۔ منگل کے روزوانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک کو بین الاقوامی سطح پر مثبت اور تعمیری قوت کے طور پر امن اور ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے برکس تعاون میں ترقی کے حوالےسے اہم نکات پیش کئے ۔ وانگ ای نے کہا کہ سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے گلوبل سیکورٹی انیشیٹو پر...
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں صوبے کے حقوق کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل اور این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کا قانونی اور آئینی حق ہے، وزیراعلیٰ نے دونوں ایشوز پر کونسل کو اعتماد میں لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صوبوں کی رضا مندی کے بغیر دریائے سندھ سے نہریں نہیں نکالی جائیں گی، مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کو دونوں ایشوز پر خط لکھے گئے لیکن جواب تاحال موصول نہیں ہوا، اگلے سی سی آئی اجلاس میں دونوں معاملات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے...
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام غاصبانہ قبضے اور بے دخلی کے اسرائیلی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد...
حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں،...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کینالز کے معاملے پر طلب کیا گیا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ۔اطلاعات کے مطابق حکومت متنازع کینالز کے منصوبے پر عوامی احتجاج کے آگے بے بس ہوگئی۔ اور متنازع کینالز کا منصوبہ ختم کرنے پر مجبور ہو...
راولپنڈی: 9 مئی کیسز کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو موصول نہیں ہوا. راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ عدالتی حکم رواں ہفتے عدالت پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد چار ماہ کا پیریڈ شروع ہوگا. آرڈر انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انچارج لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شہباز رضوی کے توسط سے ٹرائل کورٹس پہنچے گا، پنجاب کی دس عدالتوں میں نو مئی کے 90 مقدمات زیر سماعت ہیں۔
حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا۔پیر صاحب پگارا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے شدید گرمی کے باوجود چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اب روڈ اور راستے خالی کرکے پرامن طور پر گھروں کو چلے جائیں۔پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری سرحدوں پر جو جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی...
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارت سرکار نے نفرت کی تمام حدیں پار کر دیں، دہلی میں علاج کے لیے موجود معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ اس کی دہائیاں دیتی ہوئی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماں کے بغیر معذوری کا شکار نوجوان آیان بذریعہ ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچا جہاں چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے رہائش گاہ ناظم آباد 2 نمبر منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے آیان کے والد عمران نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کی سزا بے گناہ شہریوں کو دی جا رہی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انھوں نے انتہائی غمگین آواز میں بتایا کہ بھارت...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت کو سمجھا...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعظم نے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا لیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی، کینالز سے متعلق مزید کام کو بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کے استعمال کا تمام صوبوں سے مل کر پلان بنائے گی، 1991 کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، پانی کے تنازعات کو فوری حل کیا جائے...
سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر حج کرنے والوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف سزاؤں کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا سعودی پریس اینجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج کے اجازت نامے کے لیے درکار ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ان افراد پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جو بغیر اجازت کے حج کرتے ہوئے یا اس کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے۔ یہی جرمانہ ہر قسم کے وزٹ ویزے کے حامل ان افراد پر بھی لاگو ہوگا جو...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا...
مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے درمیان مفاہمت کے بغیر وفاقی حکومت اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں کرے گی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر زرعی پالیسی کا روڈ میپ تیار کر رہی ہے، حکومت ملک میں آبی وسائل کے انتظامی ڈھانچے کی ترقی کےلیے طویل المدتی متفقہ روڈ میپ تیار کر رہی ہے، تمام صوبوں کے پانی کےحقوق 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے میں محفوظ ہیں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2025ء) مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا، سی سی آئی نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کر دیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں نہروں کے معاملے پر مسودے پر حتمی مشاورت کی گئی اور نہروں کے معاملے پر حتمی مسودے کو پڑھا گیا۔ دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائے...
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔

وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی
وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے عائد اضافی ٹیرف سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے اعلی سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے، جس میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق امریکا کو پاکستان کے ساتھ تجارت میں تین ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، جس کو کم کرنے کے لیے پاکستان امریکا سے درآمدات بڑھانے...
وفاقی حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے عائد اضافی ٹیرف سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے، جس میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کو پاکستان کے ساتھ تجارت میں تین ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، جس کو کم کرنے کے لیے پاکستان امریکا سے درآمدات بڑھانے کی تجویز پیش کرے گا۔ تجویز کے تحت ہر ایک ارب ڈالر کی کمی پر ٹیرف میں 9 فیصد کمی ممکن ہے، تجویز میں امریکا سے پوما کپاس، مشینری، اور سویا بین...
کانگریس لیڈر وجے ودیٹیوار نے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ واقعہ پر کہا کہ دہشت گردوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ لوگوں کے مذہب کے بارے میں پوچھ کر قتل کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے حال ہی میں بھارت میں بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں حکومت کی پالیسیوں اور دیگر کئی نکات کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کانگریس کمیٹی نے کہا کہ بین الاقوامی غربت کی لکیر پر کئے گئے جائزے کے مطابق حالیہ برسوں میں ہندوستان...
انتظامیہ کی جانچ کے بعد ہنزہ کے ہوٹلوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق (Low risk) کٹیگری میں 45 ہوٹلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاحوں کو ٹھہرنے کی اجازت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنزہ میں موجود 342 ہوٹلوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے ٹھہرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ ہنزہ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیکٹا کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت مقامی انتظامیہ میں ہوٹلوں کے سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کی۔ انتظامیہ کی جانچ کے بعد ہنزہ کے ہوٹلوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق (Low risk) کٹیگری میں 45 ہوٹلوں...
اپنے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیاست ایک نئے ڈھنگ میں نکل گئی ہے جس میں سیاسی پارٹی کھوکھلی ہوگئی ہیں، اگر ہمیں اپنی پارٹی کو قائم دائم رکھنا ہے تو پھر تاج حیدر کے مشعل راہ کو اپنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے معروف سیاسی رہنما تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی اجلاس آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، تاج حیدر کی اہلیہ ناہید وصی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ منگل کو ہونے والے پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ایک سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا لیکن ابھی تک کوئی بھی حملہ آور گرفتار نہیں ہو سکا۔ اس تناظر میں موصول ہونے والی تازہ رپورٹوں کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے نو مشتبہ باغیوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔ اسی طرح ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ابھی تک تقریباً 2000 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس سینئر پولیس افسر کا مزید کہنا...
بھارت کے اپنے ہی وی لاگر نے بی جے پی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔ بھارت کے مشہور وی لاگر نیہا سنگھ راٹھور سمیت دیگر وی لاگرز بھی اپنی ہی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ جن میں بتایا گیا کہ کس طرح سے بی جے پی سیاسی فائدے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ وی لاگرز نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت کے دوران ملک میں کئی بڑے دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ جن میں قندھار ہائی جیکنگ 1999، کارگل جنگ 1999، پارلیمنٹ حملہ 2001، گودھرا ٹرین واقعہ 2002۔ پٹھان کوٹ حملہ 2016، اڑی حملہ...
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کی پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے، وطن عزیز کے دفاع کےلیے ہم ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو توڑنے کی ہر کوشش کی ہے، نئی دہلی تو اسلام آباد کے خلاف بیانیہ بناتا رہتا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بھارت نے پارلیمنٹ سے بل منظور کروا کر کشمیر پر قبضہ کرلیا، پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام جنگ ہے، ہمارا دشمن ہم پر جان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2025ء) سینیٹر عرفان صدیقی کی 2019 میں عمران خان کے بھارت کو دیے گئے جواب کی تعریف۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پیر کے روز اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شبلی فراز نے عمران خان کے 2019ء کے بیان کو کوٹ کیا، یہ قابلِ داد ہے کہ جب بھی کوئی ایسا موقع پڑا، ہمارے لیڈرز نے اس کا بھرپور جواب دیا، ہمیں سیاسی اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن پہلگام کے موضوع پر رہے، آج اس قرارداد پر رہیں اور دنیا...
سٹی 42 : گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے متعلق وزیر صحت خواجہ عمران نے کہا ہے کہ دھرنا اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی ہڑتال بلا جواز ہے ، کسی ہیلتھ ورکر کو بے روز گار نہیں کر رہے ۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں بتایا کہ حکومت شعبہ صحت میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ہم 20 ہزار کمیونٹی انسپکٹرز بھرتی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو شرپسندی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مظاہرین کا سرنجز اور قینچیوں سے پولیس پر حملہ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے مذاکرات میں ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہوسکتا ہے ان کا کوئی شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو۔ اس سوال پر کہ کیا پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ نظر آرہا ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ جیو پالیٹیکس اور جیو اکنامکس دونوں کو ہمیں دیکھنا ہوگا، امید تو یہی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیرف کے...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا۔ چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔
بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے عجیب و غریب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں پریش روال کا کہنا تھا کہ فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کے دوران ان کا گھٹنا زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پریش روال کا کہنا تھا کہ وہ بہت ڈر گئے تھے اور انہیں لگتا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کیریئر ختم نہ ہو جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن(اداکار اجے دیوگن کے والد) اسپتال میں...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، پیپلزپارٹی کے احسان اللہ میاں خیل اور صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن احسان اللہ میاں خیل نے الزام عائد کیا کہ عثمان بزدار کی حکومت میں ایک گوگی تھی جبکہ خیبرپختونخوا میں گوگی جیسے کئی کردار موجود ہیں۔ اس پر وزیر قانون آفتاب عالم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر 10 پرسنٹ تو آپ کے لیڈر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور نگران حکومت بھی آپ ہی کی...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عوام مودی سرکار کے خلاف جاگ اٹھی ہےجب کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے حوالے سے مودی سرکار پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مقامی لوگوں نے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کردیا بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کے تمام بڑے حملوں کی تفصیل بیان کی۔ ان کے مطابق:1999 میں کارگل میں خونریزی کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔2002 اور 2017 میں امرناتھ یاتریوں پر حملوں کا ذمہ دار بھی مودی سرکار ہے۔ 2016 میں پٹھان کوٹ اور اڑی حملے مودی حکومت کی منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔2019 کا پلوامہ حملہ بھی مودی سرکار کی ایما پر ہوا۔2025 کا...
کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات لگادیے۔ دانش کنیریا پاکستان میں نام کمانے اور پیسہ بنانے کے بعد اب بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ لیگ اسپنرنے سوشل میڈیا پر من گھڑت دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار کیا تھا‘‘۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے...
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مارچ 2025 میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DCJ) کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ، 2022 کے سیکشن 20 (7) اور (8) کے تحت ٹیوشن فیس کو محدود / طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے تمام سیشنز کے لیے فیس 18 لاکھ روپے ہوگی، جب کہ سیشن 2025 کے لیے...

اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم
اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس، جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم ،قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر...
بھارتی اداکار وکی کوشل نے جوہو اپارٹمنٹ کے کرایہ نامہ میں تین سال کے لیے توسیع کروادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھاوا اسٹار وکی کوشل نے ممبئی کے الیٹ کلاس رہائشی علاقے جوہو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ مزید تین سال کے لیے ری نیو کروا لیا ہے۔ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، اس نئے معاہدے کے تحت جنوری 2025 سے شروع ہونے والے پہلے دو سالوں میں ماہانہ کرایہ 17.01 لاکھ بھارتی روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ تیسرے سال میں یہ کرایہ بڑھ کر 17.86 لاکھ روپے ہو جائے گا۔ مجموعی طور پر، اس معاہدے کی مدت میں وکی کوشل تقریباً 6.2 کروڑ روپے 3 سال تک کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔ یہ اپارٹمنٹ راج محل...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کی تجویز پر پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے رکشوں کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے رکشوں کو مخصوص رنگ دیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اور گرمیوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور میں ٹریفک جام اور رش کی سب سے بڑی وجہ رکشے ہیں، جو زیادہ تر بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی اس منصوبے کے تحت رکشوں کو مخصوص رنگ دے کر ان کے لیے...

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا
پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیاہے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید میر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجے گئے خط کے متن میں۔ کہا گیا ہے کہ تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کے تحت...
—فائل فوٹو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی مقدمات میں 31 سے زائد گواہان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران نامزد ملزمان عمر ایوب، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بھی پیش نہ ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر 31 گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد:سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ماہر قانون دان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کا وطیرہ ہے، بھارت معاہدہ معطل کرکے عالمی بینک کی ثالثی عدالت کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، معاہدے کو ختم کرنے سے نقصان سراسر بھارت کا ہوگا، اس کی عالمی ساکھ ختم ہوجائے گی، ثالثی عدالت اس اقدام کو کالعدم کردے گی۔ ماہر قانون دان اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت نے1951میں اپنےآبپاشی نطام کو درست کرنےکی منصوبہ بندی کی اور دونوں ممالک ورلڈ بینک گئے، ورلڈبینک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم پر جھگڑے ختم ہونے تک کوئی مالی، تکنیکی...
پاکستان بزنس فورم کے مطابق بھارت نے اپریل 2024ء سے جنوری 2025ء کے درمیان پاکستان کو تقریبا پچاس کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کیں جبکہ بھارت سے پاکستان کی درآمدات صرف چار لاکھ بیس ہزار ڈالر رہ گئیں جو کہ تجارتی عدم توازن کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے راستے افغانستان تک تجارت بند ہونے کے باعث بھارت کو ایک ارب 14 کروڑ ڈالر کا تجارتی نقصان ہو رہا ہے، جس کی تصدیق پاکستان بزنس فورم نے کی ہے۔ فورم کے مطابق پاکستان کی سرزمین سے افغانستان کے راستے بھارت کا سامان پہنچنے کا تخمینہ تقریباً چونسٹھ کروڑ ڈالر سالانہ ہے جو اب متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان بزنس فورم نے مزید بتایا کہ بھارت نے اپریل 2024ء...
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کا کبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، ایک تجویز تھی جو ایکنک اور سی سی آئی جیسے متعلقہ فورمز سے منظور ہی نہیں ہوئی، کینالوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری دھرنوں کو فی الفور ختم کرے اور راستے کھولے، راستے بلاک ہونے سے...
---فائل فوٹو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو سپریم کورٹ نے صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔ ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، صنم جاویدبھلوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد غیر...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہیں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ان کا کردار بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ گزشتہ سال سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ہمراہ پنجابی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں نطر آئیں گی جب کہ کچھ دن قبل پاکستانی کامیڈین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر بھارتی فلم میں نظر آئیں گی۔ ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کے باوجود تاحال انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں...
ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت معاملات کو سنجیدگی سے حل کرے، احتجاج کرنے والے وکلا کے تحفظات کو سن کر مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں، راستوں کی بندش سے عوام اور تاجر برادری بھی مشکلات کا شکار ہے، سی سی آئی اجلاس جلد بُلا کر مسائل کا حتمی حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سندھ کی صورتحال پر تنظیمی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سندھ میں کینالوں کے حوالے سے وکلا کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر تشویش ہے، پُر امن احتجاج آئینی و قانونی حق ہے،...
ویب ڈیسک: ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے’ٹریس ایبل‘ پارکنگ ٹکٹس متعارف فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر،...
امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے موجودہ پاک بھارت حالات پریومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین موجودہ کشیدگی میں کمی کے لیے مفید ثابت ہونے والے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور واقعے کی جلد از جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے ہمسایے کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر تے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کام کریں گے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے موجودہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے...
چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے اور ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کے لئے قومی ایواڈز سے نوازنے کی تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز 1,670 افراد کو نیشنل ماڈل ورکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور 756 افراد کو نیشنل ایڈوانسڈ ورکر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ...
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ Post Views: 1
اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج شام کو ہوگا، سندھ میں نہروں کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد آج نئی نہروں پر حتمی فیصلہ ہوجائے گا، سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نئی نہروں کے معاملے...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو جب کپتان بنایا گیا تو انہیں بہانے نہیں بنانے چاہئیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تب کیوں نہیں کہا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے حالیہ ناکامیوں کے بعد اپنے بے اختیار ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انہیں بہانے نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے...
ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحی علاقے پہلگام میں ۲۲ ؍ اپریل کے واقعے کی آڑ لے کر بھارت نے پاکستان کے خلاف جو یکطرفہ فضا بنانے کی تہ در تہ سازشیں کی تھیں، وہ بُری طرح ناکام ہو رہی ہیں۔ بھارت کسی بھی سطح پر اس کارروائی کے حوالے سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہورہا ۔ جس کا اندازا عالمی سطح پر ردِ عمل سے ہوتا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کو ایک بڑی کامیابی اس طرح ملی کہ سلامتی کونسل میں بھارت پاکستان کے خلاف اپنی مرضی کی ‘‘مذمت’’ حاصل کرنے میں ناکام ہوا۔ خبروں کے مطابق ‘‘اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی...
—فائل فوٹو بلوچستان بار کونسل کی کال پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکلا نے کینال منصوبے کے خلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ببرلو بائی پاس پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیادریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف ببرلو بائی پاس خیر پور پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بھی بند کر دیا ۔ رہنما بلوچستان بار کونسل کے مطابق بائیکاٹ کے باعث وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ دوسری جانب یہ اعلان بھی سامنے آیا ہے کہ ضلع کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے تو قوم یک جان ہے۔ اردلی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندرونی لڑائی لڑنا ہے یا بارڈر پر؟ حکومت جواب نہیں دیتی تو ہم بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ایٹمی ہتھیار ہم نے پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے۔ یہ وقت آپس کی لڑائی کا نہیں بارڈر پر جانے کا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کیسز میں الجھا کر آپ آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ایک جانب آپ موجودہ وقت میں ایک پیج پر آنے کی بات کرتے ہو، جو شخص قوم کو...
دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگا جبکہ بھارت کی یہ کوشش صرف اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا، بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی...

2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے جن ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ان میں سے ایک کے قریب کونسی بھارتی اہم شخصیت موجود تھی؟ بڑا انکشاف ہوگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ 2019 میں بالا کوٹ حملے کے بعد پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا ،پا فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک ایسے ہدف کو نشانہ بنایا جو بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کواٹر سے 500 میٹر دور تھا ، اس ہیڈ کواٹر میں بھارتی آرمی چیف بھی موجود تھے جو آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، یہ پاک فوج کی جانب سے ایک وارننگ تھی۔ جیونیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے 2019ءمیں بالاکوٹ پر حملہ (جس کے نتیجے میں وہاں کچھ درخت اکھڑنے کے ساتھ ساتھ ایک کوا بھی مارا گیا تھا) کے بعد پاکستان نے جو...
وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر...
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے دوران 536 پاکستانی واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور کھیت خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چین کا انسداد دہشتگردی کے مؤقف پر...
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کا پانی روکنے اور دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنے عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا اور بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں...
برسوں سے جنگ میں گھرے ہوئے ملک کی معاشی قسمت کو پلٹنے میں مدد فراہم کرنے کی تازہ ترین کوشش میں سعودی عرب اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کی جانب سے عالمی بینک کو واجب الادا تقریباً 15 ملین ڈالر مالیت کے قرضے کا تصفیہ کریں گے۔ دونوں خلیجی ریاستوں نے گزشتہ برس دسمبر میں شامی صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے شام کی نئی عبوری حکومت تک سفارتی رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق، سعودی عرب اور قطر کی مملکت کی وزارت خزانہ نے مشترکہ طور پر عالمی بینک گروپ کو شام کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے اپنے...
طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پرانی قیادت نئی تنظیم سازی کی مخالف، پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے. ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب مختلف گروپس میں تقسیم، ہر دھڑا دوسرے گروپ کو آؤٹ کرنے کے چکر میں ہے، پنجاب میں قیادت کی کھینچا تانی، کارکنان بے یار و مددگار، تنظیم سازی تعطل کا شکار ہے۔ پرانی قیادت کے خیال میں نئی ٹیم احتجاج اور دھرنوں کو مینج نہیں کر سکے گی، پی ٹی آئی پنجاب اس وقت سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم اور عالیہ حمزہ کے دھڑوں میں تقسیم ہیں۔ بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا پنجاب میں دھڑے بندی کے...
پہلگام واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورت حال میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام بھارت کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ وادی نیلم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ مظاہرین نے ایل او سی پر کھڑے ہوکر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی تو کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ دندان شکن جواب دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارت کو پیغام پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ لائن آف کنٹرول مودی سرکار نیلم...
ملک بھر میں گرمی کی لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جوں جوں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ کے باسی بڑھتی گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشان ہیں، لیکن کوئٹہ کے مقامی افراد نے گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا حل نکال لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دن میں 12 گھنٹے اے سی، روم کولر اور پنکھا چلانے سے کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟ کوئٹہ کے وسط میں واقع قندھاری بازار میں ان دنوں دیسی ساختہ ایئر کولر تیار کیے جا رہے ہیں، ان ایئر کولرز میں پلاسٹک کی گول باڈی میں پنکھا اور مشین فٹ کی جاتی ہے اس کے بعد پانی کو کھینچنے...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل، بھارت اور امریکا کے خلاف متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے اگر کسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو بھی دہشت گرد سمجھتے ہیں، جہاں جہاں قتل عام ہوتا ہے وہاں امریکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کی نسلیں اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں اور دنیا سے فریاد کررہے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کےلیے جائیں، کیا مسلمانوں...
ایک روسی تھنک ٹینک کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل اعتبار نہیں کہ ماسکو، محض واشنگٹن کو خوش کرنے کیلیے تہران کے ساتھ اپنے طویل المدتی تعلقات قربان کرے۔ اسلام ٹائمز۔ آج روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے امریکی چینل CBS کو انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے مختلف علاقائی و عالمی مسائل پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا میں آنے والی ایسی رپورٹس کو مسترد کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ و روس کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے واشنگٹن نے تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات کم یا ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرگز ہمیں ایسی کوئی درخواست یا تجویز موصول نہیں ہوئی بلکہ ہم...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں وہیں ہندوستانی فورسز نے معصوم کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔ پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کردیے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں ذرائع کے مطابق ان مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑایا گیا، تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے۔ ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے گھر عامر نذیر وانی، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد...
چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔سپریم...

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ چین، ترکیہ: سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کو عالمی سطح پر سراہا گیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چین اور ترکی کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرلیا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما=ں نے کہا ہے کہ کالا باغ منصوبے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دفن کیا اور کینالز منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفن کروادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی و دیگر نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت مقامی ہال میں مسلم ن لیگ سندھ کے سنئیر نائب صدر رانا احسان، رانا طارق (سابقہ ناظم ماڈل کالونی)، رانا علی، اسد اللہ، رضوان شفیق سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بھارت کی حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، پاکستان خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، دہشت گردی کی جنگ میں ہم نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،...