حمزہ علی عباسی کو سی ایس ایس کے بعد کونسے محکمے میں تقرری کی پیشکش ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دیا تھا جس کے بعد انہیں پولیس سروس میں تقرری کی پیشکش ہوئی۔
حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ یہ امتحان انہوں نے والدہ کی خواہش پر دیا تھا اور جب اس امتحان کے نتائج آئے تو ان توقع سے زیادہ نمبر آئے جس کے بعد انہیں پولیس سروس میں تقرری کی پیشکش بھی ہوئی۔
حمزہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ پولیس محکمے کو پاکستان کا ایک مضبوط ادارہ سمجھتے ہیں، تاہم وہ جانتے تھے کہ سرکاری ملازمت ان کے مزاج کے مطابق نہیں۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کو قائل کیا کہ وہ سرکاری نوکری نہ کریں، کیونکہ ان کا رجحان اس طرف نہیں تھا۔ ان کے مطابق سی ایس ایس دینے کی وجہ نوکری پانا نہیں بلکہ ملکی حالات اور عوامی امور میں دلچسپی تھی۔
گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ آٹھ برس کی عمر میں انہیں گردوں کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے گھر والے سخت پریشان تھے۔ انہوں نے اپنے خاندان کی خواتین کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا ذکر بھی کیا، خصوصاً بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عالمی شہرت یافتہ ڈرماٹولوجسٹ قرار دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حمزہ علی عباسی انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔