ڈی جی ریڈیو ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ،ہٹا دیا جائے: عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ریڈیو اپنے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بری طرح ناکام رہا ہے اس لئے اسے فوری طورپر اپنے منصب سے الگ کردیا جائے ۔اجلاس میں شریک سینیٹر پرویز رشید، پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی، سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹر عرفان صدیقی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ نااہلیت کا مظاہرہ کرنے والے عہدیدار کو فوری طورپر منصب سے ہٹا دیا جائے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے پینشنرز اور ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے ایجنڈے پر بحث کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین آج بھی وہ تنخواہ لے رہے ہیں جو انہیں جون 2023ء کے بجٹ میں دی گئی تھی بلکہ ابھی تک ان کے کئی ماہ کے بقایا جات بھی باقی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جون 2024ء میں تنخواہوں میں کئے جانے والے اضافے کا اطلاق ابھی تک ریڈیو پاکستان کے ملازمین پر نہیں ہوا اور وہ جون 2023 ء کی ہی تنخواہیں لے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریڈیو پاکستان عرفان صدیقی
پڑھیں:
عافیہ رہائی :ڈاکٹر فوزیہ کی برطانیہ میں تقاریب میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی عالمی سطح پر جدوجہدکے سلسلے میں ان کی بہن اور عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کا برطانیہ کا دورہ جاری ہے۔ انہوں نے مانچسٹر اور لیسٹرکے بعد لندن اور بیڈفورڈشائرلیوٹن میں منعقدہ تقاریب میں بھی شرکت کی۔ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں ان تقاریب میں شرکت کررہے ہیں اور برطانیہ میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا ہر جگہ پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے۔شرکا ڈاکٹر عافیہ پر ڈھائے گئے مظالم کی داستان سن کر آبدیدہ ہوجاتے ہیں اور اپنے حکمرانوں اور ریاستی حکام کی بے حسی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ دیار غیر میں ہونے کی وجہ سے وہ ملک کے موجودہ حالات کا صحیح طور پر ادراک کرنے سے قاصر ہیں۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکومت اگر چاہے تو وہ بہت کچھ کر سکتی ہے، حکومت اگر چاہے تو عافیہ کو چندروز میں وطن واپس لا کر اس کے گھر پہنچا سکتی ہے۔