اپنے ایک بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا کہنا تھا کہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارت نواز دہشت گردوں کے حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کا قتل عام قابلِ مذمت ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے اپنے کٹھ پتلی دہشت گردوں کے ذریعے بلوچستان میں اسکول کے معصوم اور نہتے بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بھارتی سفاکی اور بزدلی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ علی رضا سید نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حالیہ بھارتی حملوں میں بھی بچوں و خواتین سمیت متعدد افراد شہید ہوئے۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے مزید کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی آڑ میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین پر ظلم و ستم کیا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غیر انسانی بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈوں پر فوری نوٹس لینا چاہیے۔ علی رضا سید کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکوانا ہوں گے، عالمی طاقتیں کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوائیں۔ واضح رہے کہ خضدار میں بدھ کو اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے اور چالیس سے زائد بچے زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی رضا سید نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے

سٹی 42 : شہرِ قائد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ 

 ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی کےعلاقے میں کی گئی، جہاں سے ایس آر اے کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ 

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی اور دہشت گردی کی ترغیب دیتے تھے ۔ اِن کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی، بارودی مواد اور حملوں کے مقدمات درج ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کے حوالے کر دیا گیا، دونوں سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا  

متعلقہ مضامین

  • بھارت بیرون ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا‘ تاجکستان کا عینی ائربیس خالی کردیا
  • بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا: عطا تارڑ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ساختہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے