کشمیر، دہشتگردی کا سنجیدہ حل نکالا جائے، نہیں چاہتے پانی جنگ کی وجہ بنے: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی پی بلاول علی بھٹو نے بطور سفارتی وفد کے سربراہ، جو دنیا کے مختلف بڑے ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کرے گا، دفتر خارجہ میں ایک بریفنگ کے بعد بطور سربراہ وفد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کا مو قف بالکل واضح ہے۔ ہم نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا بھر میں امن چاہتے ہیں۔ تاہم امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دیرینہ تنازعات جیسے مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا مکمل اور سنجیدہ حل نہ نکالا جائے۔ دہشت گردی سے پاکستان جتنا متاثر ہوا ہے، اتنا کوئی اور ملک نہیں ہوا۔ بلاول نے مزید کہا کہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا نہایت تشویشناک ہے اور اسے عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا "بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر ایک کمزور پوزیشن پر کھڑا ہے۔" انہوں نے اس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پہلے ہی اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین میں خوراک کو ہتھیار بنانے کی مذمت کر چکی ہے۔ بلاول نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا اور پانی بھی نیا تنازعہ بن گیا تو آنے والی نسلیں پاکستان اور بھارت میں ایک اور خطرناک اور افسوسناک جنگ میں الجھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا "جب ہم عالمی سطح پر بات کریں گے تو سچ اور پاکستان کی پرامن نیت کو پیش کریں گے۔ وفود کو بیرون ملک بھیجنے کا یہ فیصلہ ایک درست قدم ہے۔ انہوں نے کہا "ہم سچ اور امن کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ بھارت نفرت اور تقسیم پر مبنی پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے۔" چیئرمین بلاول نے کہا "یہ دشمنی کا راستہ قابل قبول نہیں۔ جسے آپ "نیو نارمل" کہہ رہے ہیں، ہم اسے تسلیم نہیں کر سکتے۔ پاکستانی عوام اور میرا ماننا ہے کہ بھارتی عوام کی اکثریت بھی امن چاہتی ہے۔ " انہوں نے امید بھرا پیغام دیتے ہوئے اختتام کیا "مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کی آئندہ نسلیں بالآخر سچ اور امن کا انتخاب کریں گی۔ پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ اب وقت ہے کہ بھارت بھی آمادگی دکھائے۔"
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ بھارت انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔