گلگت بلتستان اور وادی کاغان کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بابوسر ٹاپ ہائی وے کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس سے وادی کاغان اور گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے بابوسر ٹاپ ہائی وے کو مقررہ وقت سے تقریبا 2ماہ قبل عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد وادی کاغان میں پھنسے سیاحوں کا انخلا جاری

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق، گزشتہ 6 ماہ سے جاری برفباری کے باعث بند ہونے والا یہ اہم پہاڑی درہ اب مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راستے میں جمے ہوئے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری کے ذریعے کاٹ کر راستہ صاف کیا گیا، جس کے بعد ناران سے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان اور ہنزہ تک کا سفر ممکن ہوگیا ہے۔

بابوسر ٹاپ کے کھلنے سے نہ صرف سفر کا راستہ دوبارہ بحال ہوا بلکہ گلگت جانے کے لیے درکار وقت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، اب یہ سفر 4 سے 5 گھنٹے کم وقت میں مکمل کیا جا سکے گا، جو سیاحوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

سیاحوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابوسر ٹاپ کی بحالی سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور سفری مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔ این ایچ اے کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے کہ انہوں نے وقت پر راستہ کھول کر عوامی سہولت کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: گلیشیئر پھٹنے سے کاغان ناران روڈ بند، سیاحوں کے لیے ہدایت

بابوسر ٹاپ وادی کاغان کے شمال میں واقع ایک دلکش اور قدرتی مناظر سے بھرپور پہاڑی درہ ہے۔ یہ تقریباً 150 کلومیٹر طویل راستہ ہے جو آگے جا کر چلاس میں شاہراہِ قراقرم سے جا ملتا ہے۔ یہی راستہ سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بابوسر ٹاپ ہر سال موسم سرما میں شدید برفباری کی وجہ سے تقریباً 6 ماہ کے لیے بند ہوجاتا ہے، جس سے مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں این ایچ اے کی جانب سے راستہ جلد بحال کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بابوسرٹاپ بابوسرٹاپ ہائی وے سیاح کاغان گلگت بلتستان ناران.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بابوسرٹاپ سیاح کاغان گلگت بلتستان سیاحوں کے لیے گلگت بلتستان وادی کاغان بابوسر ٹاپ ہائی وے

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو موسلا دھار جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان؛ چلاس اور بونجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ
  • چھموگڑھ اور جلال آباد میں حالات قابو میں ہیں، ایمان شاہ
  • محرم الحرام کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مولانا عبد السمیع
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے، سعدیہ دانش
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش
  • وادی نیلم کار حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی
  • اندوہناک حادثہ! نیلم ویلی میں سیاحوں کی گاڑی دریا برد، 6 جانیں ضائع
  • وادی نیلم:سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری،6 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
  • گلگت بلتستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان